Mirpurkhas Ijtema Ghousia 2026
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

میرپورخاص اجتماعِ غوثیہ 2026

اجتماعِ غوثیہ میرپور خاص میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت کا خصوصی بیان

23 ستمبر 2026ء بروز بدھ، مہاجر کالونی گراؤنڈ، میرپور خاص، سندھ میں شیخ المشائخ حضرت عبدالقادر جیلانی غوثِ اعظم رحمۃ اللہ  علیہ کی سیرت، دینی خدمات اور مقامِ ولایت کے تذکرے پر مشتمل اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اجتماعِ غوثیہ میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ غوثیہ دراصل غوثِ پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ کی سیرت اور دینی خدمات کے تذکرے کا نام ہے، جس میں علمائے اسلام دین کی خدمت کے لیے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ کی دینی و روحانی جدوجہد کو بیان کرتے ہیں۔

پانچویں صدی ہجری سے آج تک اولیائے کاملین کی نظر میں حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ کے مقامِ ولایت اور کرامات کا تذکرہ چلا آ رہا ہے۔ ہر زمانے کے اولیائے کرام نے ولایت میں آپ کے مقام و مرتبے کو نہ صرف تسلیم کیا ہے بلکہ اپنی روحانی نسبت کو شیخ جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ سے منسوب کرنے میں فخر محسوس کیا ہے۔

شرق سے غرب اور شمال سے جنوب تک جتنے بھی اللہ  کے پیارے اولیائے کرام گزرے اور موجود ہیں، وہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ کو اپنا روحانی پیشوا مانتے ہیں۔ مشائخِ اسلام میں حضرت غوثِ اعظم رحمۃ اللہ  علیہ کی کرامات کو خصوصی طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اولیائے امت آپ کے مقامِ ولایت کا اعتراف کرتے ہیں۔

ہر سال 11 ربیع الثانی کو حضرت غوثِ اعظم رحمۃ اللہ  علیہ کا عرس منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر علماء و مبلغین حضرت شیخ جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ کی علمی و روحانی، دینی و سماجی اور تدریسی خدمات کے ساتھ آپ کی کرامات اور منصبِ ولایت کو شایانِ شان انداز میں بیان کرنے کے لیے گیارہویں شریف اور اجتماعِ غوثیہ کے نام سے محافل و اجتماعات منعقد کرتے ہیں۔

مہاجر کالونی گراؤنڈ، میرپور خاص، سندھ میں بھی دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سندھ کا دوسرا بڑا اجتماعِ غوثیہ 23 ستمبر 2026ء کو منعقد ہوگا۔ اس روحانی اجتماع میں شیخ جیلانی رحمۃ اللہ  علیہ کے مریدِ باصفا، امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری کے خلیفہ مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی قادری خصوصی بیان فرمائیں گے۔