جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
کنزالمدارس بورڈ کے تحت جناح کنونشنل سینٹر اسلام آباد میں عظیم الشان میلاد اجتماع اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
9 ستمبر 2026ء کو کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشنل سینٹر میں عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس، میلاد اجتماع اور تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی جائے گی۔
اس پروقار تقریب میں اسلامی اسکالر، معروف موٹیویشنل اسپیکر، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران اور نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دینے والے مبلغِ اسلام محمد عمران قادری خصوصی شرکت فرمائیں گے اور خطاب کریں گے۔
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں بسنے والے عاشقانِ رسول ﷺ کی ایک عظیم دینی تحریک ہے، جو علمی، دینی، روحانی اور فلاحی خدمات کے ساتھ ساتھ نبوی منہج کے مطابق معاشرے کی اصلاح میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
اس تحریک نے تبلیغ و اصلاح کے میدان میں لاکھوں افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ عصری اور دینی علوم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے سیرتِ طیبہ ﷺ، اخلاقِ نبوی ﷺ، تعلیماتِ اسلام، فقہ المعاملات، فلاحی سرگرمیوں، وقف مینجمنٹ، معاشی و مالیاتی امور اور دینی و عصری تعلیم کے فروغ سمیت متعدد شعبوں میں خدمات انجام دی جا رہی ہیں۔
دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے وسیع تعلیمی نیٹ ورک کو ایک منظم اور مربوط نظام کے تحت چلانے میں کنزالمدارس بورڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس تعلیمی نظام کی نمایاں خدمات اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے میلاد اجتماع اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر 2026ء کو جناح کنونشنل سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں جامعاتُ المدینہ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اعزازات تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ پروقار تقریب ایک جانب طلبہ و طالبات کی علمی و تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف کا ذریعہ ہوگی، جبکہ دوسری جانب اللہ تعالیٰ کے آخری نبی، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا خوبصورت اور بابرکت اجتماع بھی ہوگا۔
کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی آپ کی شرکت کا منتظر رہے گا۔