ملائیشیا میں علمی مکالمہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ملائیشیا میں علمی مکالمہ

ملائیشیا: انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس اور اسلامی اسکالر محمد عمران قادری کے درمیان علمی ڈائیلاگ

11 نومبر، رات 8:30 بجے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی سینٹرل مسجد میں عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام و اسلامی اسکالر محمد عمران قادری عطاری انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے ساتھ ایک خصوصی نشست (میٹ اپ) میں شرکت فرمائیں گے، جس میں نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری ’’سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں شخصی تبدیلی‘‘ کے عنوان پر خصوصی گفتگو کریں گے۔

نگرانِ شوریٰ دعوتِ اسلامی ملائیشیا کے اس دینی و تبلیغی دورے کے دوران مختلف تعلیمی و دینی اداروں کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ ملائیشیا کے ممتاز اسلامی اسکالرز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات سے فکری و علمی تبادلہ خیال کریں گے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی اس باوقار نشست میں نگرانِ شوریٰ بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے، جبکہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس اور دیگر ذمہ داران کی کثیر تعداد بھی موجود ہوگی۔

اس نشست سے متعلق مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے: 3286894 17 60+