mah e rajab 1447 kay madani muzakaray
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

رجب المرجب 1447 کے مدنی مذاکرے

رجب المرجب 1447   کی آمد کےساتھ ہی علم وعمل اور معلومات سے بھر پور مدنی مذاکرہ کا چھ روزہ سلسلہ

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  علم دین کی آبیاری ،اشاعت ، ترویج اور دینی واخلاقی تربیت کا وہ علمی وروحانی مرکز ہے جہاں دن رات  علم دین  کی تقسیم جاری رہتی ہے۔ہر اسلامی ایونٹ اور تہوار کے موقع پر اہل ایمان کی علمی پیاس بجھانے اور مستند ،ٹھوس  دینی معلومات عام مسلمانوں تک پہنچانے کےلئے مدنی چینل پر براہ راست ہزاروں کتابوں  کا نچوڑ اور خلاصہ سوال وجواب کی صورت میں پیش کیاجاتا ہے۔ مختصر سے وقت میں علم کی بے شمار برکتیں لٹائی جاتی ہیں۔اس خوبصورت علمی کاوش       کے تسلسل  سے ہزارو ں متلاشیاں علم  مستفید ہوتے ہیں۔چنانچہ حسب روایت  عالمی مدنی مزکرفیضان مدینہ کراچی میں ماہ رجب 1447 کی یکم تاریخ سے 6 رجب تک  عالم اسلام کی نامور اور علم پرورش شخصیت  اور علما کی زینت حضرت امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری اپنے مخصوص انداز دلنشین کےساتھ  علم دین عام کرنے کی غرض اور دینی معلومات ہر فرد تک پہنچا نے کی نیت سے مدنی مذاکرہ کا سلسلہ کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں کی روایت  کےمطابق امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری صاحب علما اور مفتیان کرام کےساتھ مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کرتے ہیں اور عوام الناس کے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ مدنی مذاکرہ کی اس علمی نشست نے درحقیقت  علمی دنیا میں ایک نام پیدا کیا ہے۔ ذرائع علم میں مدنی مذاکرہ   تحصیل علم دین کا وہ انسٹیٹیوٹ ہے جہاں  علم کو عمل کےساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اور اس درسگاہ کے مدرس معلم ، مربی امیر اہلسنت  خود ہوتے ہیں ۔ قرآن وحدیث   کی تعلیمات، اپنی زندگی کے تجربات ، بزرگان دین کی  علم  نگارشات   ، ، فقہائے ملت کی فقیہانہ  خدمات کو آسان عام فہم اندازبیان کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ ہر اسلا می تہوار کے موقع پر غلط رائج روایت کا تدارک کرکے درست اور مستند معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ماہ رجب   کی برکت پانے اور علم دین حاصل کرنے  کی لگن   کے ساتھ امیر اہلسنت کے پسندیدہ پروگرام مدنی مذاکرہ کی خوبصورت علمی نشست میں اپنوں کےساتھ تشریف لائیں اور دوسروں تک علم پہنچائیں۔