جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
شان صحابہ واہلبیت کے موضوع پر خصوصی مدنی مذاکرہ
15 جون2026 سے 11 محرم الحرام تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شان صحابہ واہلبیت کے موضوع پر علم عمل سے بھرپور علمی ورحانی مدنی مذاکرہ ہر رات عشاء کی نماز بعد منعقد ہوگا ۔
نئے اسلامی سال 1448 کے پہلے مہینے محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی علم دین کی اشاعت کے سب سےبڑا ایونٹ کا آغاز عالم اسلام کی عظیم علمی روحانی شخصیت امیر اہلسنت حضرت مولانا الیاس قادری کے مدنی مذاکرہ کےساتھ ہوگا۔ یہ علم پرور مدنی مذاکرہ کا پروگرام حسب سابق ہزاروں لوگوں کی علمی پیاس بجھانے کا سبب بنتا ہے۔ ذہن کو پریشان کرنے والے سوالات کا مدلل اور علمی جواب امیر اہلسنت پیش کرتے ہیں۔ خصوصا محرم الحرام میں شان صحابہ و اہلبیت کے فضائل وکمالات پر علمی گفتگو ہوتی ہے۔ تاریخ کے سنہرے ادوار کی باتیں دھرائی جاتی ہیں ۔صحابہ واہلبیت کی باہمی محبت اور ان کے آپس کے تعلق کو بیان کیا جاتا ہے ۔صحابہ واہلبیت کی باہمی عقیدت ومحبت کا پس منظر تاریخی حوالے سے بیان کیا جاتا ہے۔ احترام صحابہ اور شان اہلبیت کے حسین تذکرے سے دلوں میں محبت اہلبیت وصحابہ کے چراخ جلائےجاتے ہیں۔ قرآن وسنت کی روشنی میں شان صحابہ اور تزکرہ اہلبیت کے ذکر جمیل کا کیا جاتا ہے۔ محرم الحرام کے خصوصی مدنی مذاکرہ میں گلشن رسالت کے خوبصورت پھول نوجوانان جنت کے سردار حضرت عالی وقار امام حسین اور آپ کے جان نثاروں کا ذکر خیر بھی ہوتا ہے۔ دین اسلامی کی سربلندی اور اعلائے کلمۃ الحق کےلئے امام عالی وقار کی قربانیوں سے دلوں میں محبت اہلبیت چراغ روشن کئے جاتے ہیں۔ سرزمین کرب وبلا میں شوق شہادت سے سرشار امام حسین رضی اللہ عنہ اورآپ کے اعوان وانصار کی خدمت میں عقیدت ومحبت کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے۔
محرم لحرام کے ابتدائی دس دنوں میں شان صحابہ واہلبیت کے تذکرے سننے اور علم دین حاصل کرنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکرہ میں خود بھی شرکت کیجئے اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیجئے ۔