khususi madani muzakarah jashan e azadi
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یوم آزادی مدنی مذاکرہ

یوم آزادی کی مناسبت سے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں  علم وآگہی    سے بھرپور مدنی مذاکرہ

13 اگست  بعد نماز عشاء  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  سنتوں بھرے اجتماع کے   ارض وطن پاکستان کی خوبصورت  تاریخی  اہمیت  اور پاک سرزمین  شاد باد کے دلنشین  نظاروں کو حسن بیان کے ساتھ دلوں بسانے کےلئے شعور وآگاہی اور  علم پرور مدنی مذاکرہ ہوگا۔ اس خصوصی مدنی مذاکرہ میں  عالم اسلام کی عظیم علمی ودینی شخصیت مبلغ اسلام اورپوری دنیا میں  اسلام کا نام روشن کرنے کےساتھ وطن عزیز پاکستان کی محبت کو عام کرنے والی  علم پرور  ہستی امیر اہلسنت حضرت مولانا محمد الیاس قادری شرکت فرمائیں گے۔

جشن آزادی کی رات   کراچی فیضان میں مدینہ میں تخلیق پاکستان کے اغراض مقاصد ، پاکستان کی جغرفیائی اہمیت ، ارض وطن کی محبت ، جذبہ حب الوطنی ، پاکستان اور اسلام   اور جشن آزادی منانے کے طور طریقے ، آزادی کی اہمیت ، یوم آزادی اور ہماری ذمہ داریاں ،  بزرگان دین  کی آزادی وطن کے لئے خدمات، شہدائے پاکستان اور  1947 سے پہلے خطہ ارض وطن  کےلئے اکابر علمائے اہلسنت کی  دینی جدوجہد  اور بہت کچھ پاکستان سے متعلق   داستان   محبت کو بیان کرنے کےلئے علم سے بھر پور سلسلہ مدنی مذاکرہ ہوگا ۔

 شب یوم آزادی     صبح جشن آزادی منانے کےلئے اسلامی روایت  جاننے کےلئے اس خصوصی مدنی مذاکرہ  13 اکست 2026 میں شرکت کےلئے عالمی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں شرکت کیجئے۔