جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
جامعۃا لمدینہ کے سیشن 2024 تا2025کے اختتام پر عالم کورس کے فائنل ایئر کےطلبہ و طالبات کوامیر اہلسنت مولانا الیاس قادری در س حدیث دیں گے۔
بروز ہفتہ 18 جنوری 2025 علم وحکمت، شعورہ و آگہی، معرفت علم شریعت وطریقت سے بھرپور مدنی چینل کے مشہورسلسلے مدنی مذاکرہ میں جامعۃ المدینہ بوائز اینڈ گرلز کےفائنل ایئر کےطلبہ وطالبات بھی شرکت کریں گے ۔مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے والے طلبہ وطالبات کے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات یہ ہوگی کہ دوران مدنی مذاکرہ عالم اسلامی کی عظیم نادرِ روگار ،یاد گار اسلاف مشہور مذہبی شخصیت ،لاکھوں علم دین سیکھنے والے عاشقان رسول کے مربی ومصلح جناب امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس عطار قادری جامعہ المدینہ کے سیشن 2024 تا2025 کے فائنل ایئر کے طلبہ اورطالبات کو دورہ حدیث کےاختتام پرحدیث کی مشہور کتاب صحیح بخاری کی آخری حدیث پڑھائیں گے اورساتھ ہی پندونصائح سے بھی نوازیں گے۔ختم بخاری شریف کے اس پروگرام میں جامعہ المدینہ گرلز کی طالبات کےلئے باپردہ علیحدہ انتظام کیاگیا ہے۔ختم بخاری شریف کی پروقار تقریب میں علم حدیث سے شغف رکھنے والے اساتذہ ،ٹیچرز، علما ،مفتیان کرام کے علاوہ مشہور ومعروف مذہبی اسکالرمحمد عمران قادری بھی شرکت کریں گے اور طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے جامعۃ المدینہ دورۂ حدیث کے استاد جناب مفتی محمد حسان صاحب بھی خصوصی شرکت کررہے ہیں اس کے ساتھ مبلغ اسلام خلیفہ امیر اہلسنت جناب مولانا عبید رضا عطاری مدنی بھی ختم بخاری شریف کے اجتماع میں شرکت فرمائیں گے۔18 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ مین ختم بخاری شریف کے اجتماع کے دوران امیراہلسنت حسب معمول مدنی مذاکرہ بھی کریں گے اور سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔جامعۃا لمدینہ کے فائنل ایئر کے طلبہ وطالبات عالم کورس مکمل کرکے عملی میدان میں بطور دینی اسکالر، عالم دین ،مذہبی شخصیت کے طور پر اپنی دینی ودنیاوی خدمات معاشرے کو پیش کریں گے ۔ ختم بخاری شریف اجتماع میں شریک تمام ہی طلبہ وطالبات کی خوش نصیبی ہے کہ ان کو حدیث کا آخری سبق متبع سنت رسول ، پیکر عشق رسول جناب مولانا محمد الیاس قادری پڑھائیں گے ۔ جامعہ المدینہ کے عالم کورس کے8 سالہ نصاب مکمل کرنے والے فائنل ایئر کے طلہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کےلئے ختم بخاری شریف اجتماع میں شرکت کریں اور امیر اہلسنت کی فکر انگیر گفتگو سن کر دین ونیاوی کی بھلائیاں حاصل کریں۔