جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
کنز المدارس ایجوکیشن بورڈ دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ آسٹریلیا میں عالم کورس کرنے کےلئے داخلے جاری ہیں
کم و بیش 150 سے زائد ممالک میں دینی خدمات سرانجام دینے والی تبلیغ ِقرآ ن وسنت کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی کی علمی خدمات سے مستفید ہونے والے ہزاروں علماء معاشرے میں اصلاح معاشرے کےلئے مثبت کردار ادا کررہے ہیں اور علم کی آبیاری کا یہ سلسلہ جامعات المدینہ کے نام سے دنیا بھر میں جاری وساری ہے۔ آسٹریلیا میں بھی دعوت اسلامی کے تعلیمی پروجیکٹ جامعۃ المدینہ میں علم دین سیکھنے کے مواقع عام مسلمانو ں کےلئے پیش کئے جارہے ہیں۔آسٹریلیا میں قائم جامعۃ المدینہ5-11 Birch Avenue, Dandenong Victoria میں فروری2024 سے شروع ہونے والے عالم کورس میں داخلوں کو سلسلہ جاری ہے ۔ جامعۃ المدینہ آسٹریلیا میں داخلہ لینے والے طلبا بغیر کیس فیس کے تعلیم ، رہائش اور کھانے کے سہولیات سے مکمل طور پر مستفید ہوں گے۔جامعہ المدینہ آسٹریلیا میں تعلیمی نصاب کے تحت تفسیر ، حدیث ، اصول ، فقہ ،عقائد، عربی لینگوئج، منطق اور فلفسہ کے علاوہ علم بے شمار موضوعات پڑھائے جائیں گے۔ جامعۃ المدینہ آسٹریلیا میں تدریس کادورانیہ صبحam 7:45 سےpm 1:15 تک ہوگا ۔ جامعۃ المدینہ آسٹریلیا میں داخلوں کے سلسلے میں مزید معلومات کےلئے 1300 004 786 کال کرکے یا Jamia@dawateislami.net.au ای میل ایڈریس پر میل کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ایک اچھا اور باعمل عالم دین بننے کےلئے دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنز المدارس تعلیمی بورڈ کے ماتحت جامعۃ المدینہ آسٹریلیا میں تشریف لائیں اور زندگی کو علم دین کےحصول کے ساتھ خوشگوار بنائیں۔