جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
کنز المدارس بورڈ میں پوزیشن
حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کےلئے تقسیم اسناد کی تقریب پاک چائنہ فرینڈشب سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
1500سو سے زائد برانچز پر مشتمل جامعات المدینہ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ دعوت اسلامی کا
ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں ہزاروں طلبا وطالبات علم دین کے ساتھ دنیاوی علوم میں
بھی مہارت حاصل کرکے عملی میدانوں میں ملک وملت کی خدمت میں نمایاں مقام حاصل کرتے
ہیں۔ملک وبیرون ملک میں قائم کنزالمدارس بورڈ سے الحاق شدہ جامعات المدینہ میں سالانہ
امتحان2024 برائے درس نظامی (عالم کورس) کورس میں 35000 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات
نے حصہ لیااور آٹھہ سالہ درس نظامی کورس کے مِختلف درجات کے امتحان کنز المدارس بورڈ
کے تحت دیئے۔چنانچہ کنزالمدارس بوڑد نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات
کے اعزازایک پرکشش تقریب پاک چائنہ فرینڈ شب سینٹر اسلامی میں رکھی، اس تقریب میں پوزیشن
ہولڈرز کو سرٹیفکٹ اور انعامات دینے کےلئے ریلیجیئس اسکالرنگران مرکزی مجلس شوری دعوت
اسلامی جناب حاجی عمران عطاری کو خصوصی طور پر مدعو کیاگیا۔حاجی عمران عطاری کے علاوہ
دعوت اسلامی کے دیگر مذہبی اسکالرز، مفیان کرام اورپیشہ وارنہ شعبوں سے تعلق رکھنے
والے پروفیشنل، پروفیسرز، سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
تقسیم انعامات وسرٹیفکٹ ایوارڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی جناب عمران عطاری نے طلبہ وطلبات کی کاوشوں کو سہراہا اورانہیں زندگی کے عملی میدان میں اسلام کی تعلیمات کے مطابق اصلاح معاشرہ کے لئے دینی ودنیاوی خدمات دینے کی نصیحت کی۔