جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے تحت غیر ملکی طلبہ کے لیے چار سالہ شریعت کورس
جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی تعلیمی نیٹ ورک ہے، اس علمی نیٹ ورک کی عالمی تعلیمی خدمات کے ثمرات سے ہزاروں غیر ملکی طلبہ دنیاوی علوم کے ساتھ علم دین بھی حاصل کررہے ہیں۔جامعۃ المدینہ انٹرنیشن انسٹیٹیوٹ اپنی سابقہ تعلیمی روایتوں کو برقرار رکھتے ہوئے اب بار پھر غیر ملکی طلبہ کے لیے چار سالہ شریعت کورس متعارف کروا رہا ہے۔ یہ کورس اُن طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے جو مستند اور منظم انداز میں اسلامی تعلیمات اور شریعتِ مطہرہ کا علم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کورس کا تعارف
یہ چار سالہ جامع نصاب شریعتِ اسلامیہ کے تمام بنیادی مضامین پر مشتمل ہے۔ اس کورس کا مقصد طلبہ کو اسلامی قانون (فقہ)، عقائد، قرآن و حدیث اور مقاصدِ شریعت کی گہری سمجھ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق دینی و فکری رہنمائی حاصل کر سکیں۔
اہمیت اور مقصد
چار سالہ شریعت کورس کی اہمیت اس اعتبار سے بھی نمایاں ہے کہ یہ نہ صرف شریعتِ مطہرہ کی مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے بلکہ کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ کو مقارنۃ الادیان (تقابلِ ادیان) کے ذریعے دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام کی حقانیت سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ پروگرام خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم مصروف مسلم طلبہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ان میں علمِ دین سیکھنے کا جذبہ بیدار ہو اور وہ اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال سکیں۔ مزید یہ کہ یہ کورس غیر مسلموں کو شریعتِ اسلامیہ کی عالمگیر حیثیت سے روشناس کراتا ہے تاکہ وہ اسلام کی حقانیت کو سمجھ کر شریعتِ مطہرہ کی برکتوں سے فیضیاب ہو سکیں۔
کورس کی نمایاں خصوصیات
داخلے جاری ہیں
چار سالہ شریعت کورس میں داخلے کا
آغاز ہو چکا ہے۔
دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے گزارش ہے کہ جلد از
جلد رجسٹریشن کرائیں تاکہ علمِ دین حاصل کرنے والوں میں آپ کا نام سرفہرست ہو۔
رابطے کا طریقہ
جو طلبہ بیرونِ ملک مقیم ہیں اور
اس کورس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، وہ اپنے ملک میں موجود دعوتِ اسلامی کے نگران
یا نمائندے سے رابطہ کریں۔
مزید معلومات، رجسٹریشن اور کورس کی تفصیلات
حاصل کرنے کے لیے متعلقہ نمائندہ آپ کی مکمل رہنمائی کرے گا۔