islamic scholar banne ka sunehri moqa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اسلامی اسکالر بننے کا سنہری موقع

اسلامی اسکالر بننے کا سنہری موقع! جامعات المدینہ یوکے میں سیشن 20252026 کے لیے داخلے جاری ہیں

پابند ارکان اسلام  ، اتباع سنت ، اخلاص حسنہ اور نیکی کی دعوت سے بھر پور دعوت اسلامی کے علمی وتعلیمی سفر   کا سلسلہ روز افزوں ترقی کی منازل طے کرتاہوادکھائی دیتا ہے ۔ پاکستان کے علاوہ دنیا کے بےشمار ممالک میں تبلیغ دین کے ساتھ علم دین کی تعلیم  اور دین اسلام  کی تعلیمات سیکھنے سکھانے کےلئے جامعات المدینہ ومدرسۃا لمدینہ کی خدمات  روز روشن کی طرح عیاں وظاہر ہے ۔ صرف برطانیہ میں علم دین عام کرنے کے عزم  کی عملی تصویر  یوکے کے چھے بڑے شہروں میں دیکھی جاسکتی ہے ۔کامیاب تعلیمی سشین 2024-2025 کے اختتام کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن 2025- 2026 کا آغاز جامعات المدینہ کے نظام تعلیم وتربیت   کی بھرپور عکاسی کرتا ہوادکھائی دیتا ہے۔عالم کورس ، فنون اسلامیہ، مفتی کورس، عملی تدریسی کورس، نیکی کی دعوت دینے کا عملی طریقہ، فرض علوم کی پہچان، فرض علوم  سیکھنے سکھانے کا طریقہ، حقیقی اسلامی اسکالر  بننے کی اہلیت اور مستند عالم دین ہونے کا اعزاز کےلئے دعوت اسلامی   کے قائم کردہ جامعات المدینہ برطانیہ   کے پیش کردہ درس نظامی کورس یعنی عالم دین بنانے والے کورس میں اپنی رجسٹریشن  کریں اور باعمل مستند محقق  عالم دین بنیئے ۔

یوکے کے چھے بڑے شہروں میں قائم جامعا ت المدینہ    کے کل وقتی عالم کورس  کے نئے تعلیمی سیشن 2025-2026 میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق:

   (1) Brad Ford---- Maudsley Street Brad Ford, BD3 9LE, (2) Birmingham--- Richmond Road Birmingham, B33 8TN, (3) Luton----91High Street Luton, LU4 9JZ, (4) Rochdale---- Foxholes Road Rochdale, OL12 OED, (5) Slough----- Faizan-e-Madina 27 Cheviot Rd,Langley, Slough SL3 8LA, (6) Blackburn----41 Richmond, Terrace, Blackburn, BB1 7AW ۔

 مذکورہ تمام جامعات جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور دعوت اسلامی کے بہترین نظام تعلیم  کےساتھ باعمل عالم دین اسلامی اسکالر بن کر خدمت دین  کریں۔

جامعات المدینہ یوکے  میں ایڈمیشن  کےسلسلہ میں مزید معلومات کےلئے  Headoffice@jamiatulmadinauk.net : پر ای میل کریں یا

 +44 7836 235293  پر کال کیجئے ۔

aetikaf 2025