ijtima istaqbal e ramzan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اجتماع استقبال رمضان

مسلمانوں  کے دلوں میں خوشیاں لانے والے مہینے  کے استقبال  کےلئے دعوت اسلامی  کا اجتماع استقبال رمضان  10 مارچ بروز اتوار ہوگا

آمد رمضان   سے ماحول  میں عبادات کا سماں بندجاتا ہے، یہ وہ مقدس مہینے ہے جس میں رحمت الہی کی بارشیں  چھماچھم برستی ہیں، رحمت ومغفرت کی خوشیاں سنائی جاتی ہیں،اجرو ثواب کو دوگنا کردیا جاہے۔رمضان کریم کی آمد سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے اپنی امت کو ایک خطبہ میں رمضان  المبارک   کی اہمیت وفضیلت کے بارے میں ارشادات فرمائے۔یہ اس مقدس مہینے میں  روزے دار وں میں غریب پروری، دل جوئی، احساس محبت ، ہمدردی اور خیر کا کاموں میں سبقت لے جانے کا عمل بڑھ جاتا ہے۔چنانچہ عالم اسلام کی عظیم سنتوں بھر ی تحریک دعوت اسلامی  گزشہ سالوں کی طرح  اس سال بھی 10 مارچ کو ماہ نزول قرآن کو خوش آمدید کہنے کےلئے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں   اجتماع استقبال رمضان  پروگرام منعقد کیاجارہا ہے ۔اس  اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہلسنت شرکائے اجتماع کو اپنے قیمتی ملفوظات  سے نوازیں گے اور مفکر اسلام ،علمی وفکری مذہبی اسکالر جناب علامہ محمد  عمران عطاری قادری  خصوصی گفتگو بھی فرمائیں گے۔یاد رہے بروز اتوار 10 مارچ 2024  رات عشاء کی نماز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ادا کریں اور ماہ رمضان کا استقبا ل کرنےکےلئے  اول تا آخر اجتماع استقبال رمضان میں  شریک  رہیں۔