hajj tarbiyati ijtima 2024
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

حج تربیتی اجتماع 2024

عازمین حج2024    کی تربیت کے لئےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں حج تربیتی اجتماع   5مئی   بعد نماز ظہر ہوگا

چوتھے رکن اسلام  حج  کی فرضیت  ہر  مالدار عاقل بالغ   مسلمان پر ہے  اس اہم فریضہ کی ادائیگی  خوش نصیب مسلمانوں کوسال میں ایک بار نصیب ہوتی ہے۔حج اسلام  کو ادا کرنے کےلئے مناسک حج اور سفر حج   کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئے تاکہ اس جانی ومالی  عبادت کو  شریعت کے بتائے ہوئے طریقہ کار  کے مطابق ادا کیا جاسکے۔اطلاع کے مطابق عازمیں حج کی سہولت  اور تربیت کےلئے  عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں5مئی 2024  بعد نماز ظہر  حج تربیت اجتماع کا انعقاد کیا جارہاہے ۔اس حج تربیتی اجتما میں  شرکت کرنے والے عازمین حج کو مناسک حج کی عملی تربیت  کروائی جائے گی۔اس اجتماع میں  جہاں مبلغین دعوت اسلامی حج کی فضیلت اوراہمیت پر روشنی ڈالیں گے وہیں  مبلغ اسلام   ، دینی وسماجی رہنما جناب عبد الحبیب عطاری صاحب سفرحج کے مسافروں کو عملی طور پر  حج سے متعلق اہم معلومات فراہم کریں گے۔

5مئی 2024 بعد نماز ظہر  عالمی مدنی مرکز فیضان  مدینہ میں   عازمین حج  کے ساتھ  شوق حج کی تمنا لئے آپ بھی ضرور شرکت کریں