graduation taqreeb jamia tul madina uk
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

گریجویشن تقریب جامعۃ المدینہ یو کے

جامعۃ المدینہ یو کے  سے فارغ التحصیل ہونے والے علما کی گریجویشن تقریب

 2 نومبر 2025 بروز اتوار نماز مغرب کےبعد مانچسٹر یو کے میں دعوت اسلامی ایجوکیشن ڈیپاڑمنٹ کے زیر اہتما م  جامعۃ المدینہ یوکے سے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ کےاعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جار ہا ہے ۔جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن  تقریب میں جس میں اہلسنت کے مستند علما اور دعوت اسلامی کےشعبہ دار الافتاء کی رئیس الافتاء , جامعۃ المدینہ کی شیخ الحدیث،مفسرقرآن جناب مفتی محمد قاسم صاحب پاکستان سے خصوصی شرکت کریں گے۔

جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کی سال 2025 میں یہ دوسری گریجویش تقریب ہے پہلی امریکہ میں منعقد ہوئی جہاں کثیر تعداد میں فارغ التحصیل علما کو اسناد وانعامات سے نوازا گیا۔سال2025 کی دوسری بڑی گریجویشن تقریب  یوکے کےشہر مانچسٹر میں منعقد ہوگی ۔جامعۃ المدینہ یو کے سے اس سال 18 طلبہ  نے علم دین کا کورس مکمل کیا اور اسلامی علوم میں گریجویشن مکمل کرکے  عالم دین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل کئی طلبہ جامعۃا لمدینہ یوکےسے درس نظامی یعنی عالم کورس مکمل کرکے انٹرنیشنل سطح پر خدمت دین سرانجام دےرہے ہیں۔جامعۃالمدینہ  امیر اہلسنت کی فکر کا آئینہ ہے جہاں  علما کو علم دین سےآرستہ کرکے دنیا کے لوگوں کی اصلاح کےلئے امیر اہلسنت کےوژن کےمطابق تیار کیا جاتا ہے۔جامعۃالمدینہ درحقیقت مدرسہ نظامیہ جس کی بنیاد بغداد میں سرکا ر بغدا د شیخ عبد القادر الجیلانی نے رکھی تھی اسی نہج پر شریعت وطریقت  کے خوبصورت امتزاج کےساتھ طلبہ کی تربیت کرکے انہیں اسلام کی حقیقی تعلیمات کےمطابق معاشرتی کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرتا ہے۔

یوکے جامعۃ المدینہ 2025 گریجویشن تقریب Venue: Manchester Central Mosque

20 Upper Park Rd, Manchester, M14 5RU میں2 نومبر بروز اتوار مغرب کی نماز کے بعد منعقد ہوگی۔