جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
احکام قربانی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ایک پروفیشنل فرض علوم کورس کے خوبصورت علمی سیشن کا انعقاد
21 مئی بروز بد ھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رات تقریبا 09:30pm پر عام فہم انداز میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے متعلق ایک علمی سیشن رکھا جارہا ہے جس میں دار الافتاٰء اہلسنت کے محقق مفتی استاد جناب جمیل عطاری احکام قربانی کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیں گے ۔ احکام قربانی کی اس علمی نشست میں سوال وجواب کے سیکشن کےعلاوہ مدرس مفتی جمیل عطاری قربانی سے متعلق مسائل دینیہ پر سیر حاصل گفتگو بھی کریں ۔
دارالافتاء اہلسنت سے وابستہ مفتی جمیل صاحب ایک بہترین مدرس، استا د اور مسائل شریعہ کو آسان انداز میں بیان کرنے کا خاص ملکہ رکھتے ہیں ۔مفتی صاحب کی علمی تحقیقات، انداز تدریس ، عوام الناس کے مزاج اور فہم کے مطابق گفتگو اور دلوں میں اتارنے والی باتیں جاننے اور فرض علوم کو سیکھنے کی تڑپ لئے 21مئی بروز بد ھ عالمی مدنی مرکز میں تشریف لائیں اورمختصر سے وقت میں احکام قربانی کے متعلق بہت زیادہ معلومات حاصل کریں۔ یاد رہےکہ پروفیشنل فرض علوم کورس کے سیشن احکام قربانی میں شرکاء کےلئے رات کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علم دین سیکھنے کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھایئے اور جلد اپنی نشستوں پر تشریف لائیں۔
رجسٹریشن کروائیں :
https://surveyheart.com/form/681d5677e2c6a06dcd77e181