dawat e islami kay tehat workshop
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دعوت اسلامی کے تحت وضو کا عملی طریقہ پر ورکشاپ

نیوزی لینڈ کے شہر پامرسٹن نارتھ میں27 دسمبر کو عصر کی نماز کےبعد  دعوت اسلامی کے تحت   وضو کا عملی طریقہ   پر ورکشاپ   کروایاجائےگا

طہارت، وضو نماز کی اولین شرط ہے جس کا خیال رکھنا نما ز کی ادائیگی کے لئے لازمی شرط ہےاور وضو کرنا نماز سے پہلے اتنا ضروری ہےکہ اس کے بنا نماز بھی نہیں ہوتی ہے اللہ کی کتاب قرآن پاک میں بھی نماز کو قائم کرنے سے پہلے وضو کرنے کا حکم دیاگیاہے ۔وضو کیا ہے ، کیسے کرنا ہے، وضو میں کیا فرائض ، واجبات، سنن،اور مستحابات ہیں ،وضوکی ترتیب کیسے ہوگی، وضو میں کن اعضائے جسم کو دھونا فرض ہے ،وضو کی ادائیگی کے لئے کیا چیزیں ضروری ہیں یہ سب بنیادی سوالات ہر مسلمان کو سیکھنا لازمی  ہے کیونکہ بنا درست وضو کے نماز کی برکتیں اور قرب الہی کی لذتیں  حاصل ہونا ممکن نہیں ۔اسیلئے دعوت اسلامی  طہارت کورس کی اہمیت کے پیش نظر دنیا بھر کے مسلمانوں کو وضو کے مسائل سیکھانے کےلئے مختلف ممالک میں براہ راست ، کبھی آن لائن ،تو کبھی ویبینار کے ذریعے باربار کورسسز کا انعقاد کرتے رہتی ہے ۔چنانچہ نیوزی لینڈ میں بھی دعوت اسلامی کی دینی کوششیں جاری ہیں جہاں دعوت اسلامی کے مبلغین ، علما، اسکالرزاور معلمین مختلف مساجد اور اسلامک سینٹرز میں ایسے پروگرامز منعقد کرتے ہیں جس میں لوگوں باآسانی شرکت بھی کرسکیں اور تھوڑے وقت میں دین کے زیادہ سے زیادہ مسائل سیکھ بھی سکیں ۔نیوزی لینڈ میں دعوت اسلامی کے تحت وضو کا عملی طریقہ، وضو میں کی جانے والی غلطیاں ، درست وضو کیسے کریں وغیرہ عنوانات پر صرف ایک گھنٹہ بیس منٹ کی کلاس 27 دسمبر کو پامرسٹن ناتھ میں   بعد نماز عصر تقریبا 07:00pm پر شروع ہوگی اور 08:20 پر ختم ہوگی ۔نیوزی لینڈ میں 27 دسمبر کو ہونے والے وضو ورکشاپ    کا مکمل ایڈریس :

Vanui:24 Jupiter Street, Milson, Palmerston North New Zealand نوٹ کرلیجئے اور مزید معلومات کےلئے

022 059 9663/ 022 626 0586 پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔