dastar e fazilat ijtimaat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دستار فضیلت اجتماعات کی تفصیلات

جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے فارغ التحصیل طلبا کی دستار فضیلت کی پروقار تقریب پاکستان کے 9 بڑے شہروں میں منعقد ہوگی

جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ، کنز المدارس دعوتِ اسلامی سے ملحقہ ادارے، اسلامک ایجوکیشن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ادارے دین و دنیا کی تعلیم کو حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق فراہم کرتے ہیں۔ 2002 سے 2024 تک، دعوت اسلامی کے ان تعلیمی اداروں سے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔کنز المدارس بورڈ کے تحت، یہ ادارے متوازن اسلامی عقائد کی ترجمانی کرتے ہوئے جدید تعلیم کے ساتھ اسلامی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں، یہ ادارے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں ملک و ملت کی خدمت کے لیے تیار کرنے میں بے مثال خدمات انجام دے رہے ہیں۔
دینی اور جدید تعلیم کے امتزاج کے خواہشمند طلبہ کے لیے، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بہترین انتخاب ہیں جو بلا رنگ ونسل خدمت تعلیم کے جذبہ کےساتھ ملک وملت تعلیمی خوشحالی میں اپنا نمایاں کردار ادا کررہےہیں۔

سال 2024 کے اختتام پر جامعۃ المدینہ پاکستان   سے جن طلبا نے مختلف فیکلٹی سے درس نظامی یعنی عالم کورس مکمل کرنے کے بعد  مختلف سبجیکٹ میں اسپیلائزیشن کیا اور جن طلبا نے فقط عالم کورس مکمل کیا ان کے اعزاز میں دستار فضیلت کی پروقار تقریبات پاکستان کے 9 بڑے شہروں میں رکھی گئیں ہیں۔ دستارفضیلت وتقسیم اسناد تقریب میں مدرسۃا لمدینہ سے حفظ وناظرہ مکمل کرنے والے طلبا میں  بھی حفظ قرآن وناظرہ قرآن اسناد تقیسم کی جائیں گی ۔اجتماعات دستار فضیلت وتقسیم اسناد کی خاص بات یہ بھی ہےکہ اس میں ان لوگوں کو بھی اعزازی سند سے  دی جائیں گی جنہوں نے دعوت اسلامی کےمدرسۃ المدینہ بالغان سے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے معمولات زندگی سے فارغ ہونے کے بعد رات کے وقت مدرسۃالمدینہ بالغان میں تجوید کےساتھ قرآن پاک پڑھتے تھے۔

جامعۃ المدینہ اور مدرسۃالمدینہ کےانتظامیہ کی طرف سے پاکستان کے جن 9بڑے شہروں میں اجتماعات منعقدہوں گے اس کی تفصیلاکچھ یوں ہےکہ : پہلی تقریب دستادفضیلت 9 جنوری 2025 بروز جمعرات تقریا 08:00PMپر پاکستان کے دار الحکومت فیضان مدینہ G-11 اسلام آباد میں ہوگی جس میں مہمان خصوصی دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کےرکن اور پاکستان مشاورت کےنگران حاجی شاہد صاحب ہوں گےاور اس تقریب میں آپ گریجویشن مکمل کرنے والے طلباسے خطاب بھی کریں گے۔

دستار فضیلت کی دوسری تقریب10جنوری 2025 بروز جمعۃ  01:00PM کو کمپنی باغ شیخوپورہ میں ہوگی جس میں خصوصی بیان حاجی شاہد عطاری صاحب کریں گے ۔

دستار فضیلت کی تیسری تقریب 12 جنوری بروز اتوار کو فیضان مدینہ ،کاہنہ فیروز پور روڈ لاہور میں 01:30PM پر شروع ہوگی اس میں بھی پاکستان مشاورت کےنگران جناب حاجی شاہد عطاری طلبا سے اظہار خیال کریں گے۔

16 جنوری بروز جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام تقسیم اسناد وجلسہ دستار فضیلت کی چوتھی بڑی تقریب  دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں ہوگی جس میں دعوت اسلامی کی پاکستان مشاورت کے نگران فکر انگیز گفتگو کریں گے۔

 

17 جنوری 2025 بروز جمعہ  مرے کالج گراؤنڈ سرکل روڈ سیالکوٹ میں دعوت اسلامی کے ایجوکیشن بورڈ کنزا المدارس  کے زیر انتظام    پانچواں بڑا دستار فیضلت وتقسیم اسناد پروگرام 08:00PM  پر شروع ہوگا جس میں معروف سماجی ودینی شخصیت  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اہم رکن حاجی یعفور عطاری فارغ التحصیل طلبا  کی دینی ذمہ داریوں سے متعلق فکر انگیز بیان کریں گے۔

جامعۃ المدینہ  اور مدارس المدینہ کا چھٹا دستار فضیلت وتقسیم اسناد اجتماع  19 جنوری بروز اتوا ر  منی اسٹیڈیم شیخوپور روڈ گجرانوالہ شہر میں  01:00PM پر شرو ع ہوگا اور جامعہ المدینہ  کے طلبا کی پرقار تقریب میں خصوصی خطاب کرنے  معروف مذہبی اسکالر مقرر شعلہ بیان مبلغ دعوت اسلامی جناب حاجی محمد اظہر عطاری تشریف لائیں گے یاد رہے کہ حاجی اظہر عطاری دعو ت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن بھی ہیں۔

فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات پنجاب میں دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ سے گریجویشن کرنے والے طلبا کی ساتویں بڑی تقریب دستار فضیلت  20 جنوری بروز پیر پاکستانی وقت کےمطابق 08:00PM شروع ہوگی اور اس تقریب میں مدارس المدینہ دعوت اسلامی کے نگران   خوش الحان قاری مبلغ دعوت اسلامی جناب قاری سلیم عطاری رکن شوری مرکزی مجلس دعوت اسلامی شرکت فرمائیں گے اور طلبا سے خطاب بھی کریں گے۔

شہر اولیاء میں دعوت اسلامی کے تحت آٹھویں بڑی تقسیم اسناد ودستارفضیلت  تقریب 22 جنوری 2025 کو ہوگی یہ پروگرام پاکستان وقت کےمطابق 08:00PM شروع ہوگا اور اس پروقار تقریب میں خصوصی شرکت کرنے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی یعفور عطاری تشریف لارہے ہیں۔

دستار فضیلت وتقسیم اسناد اجتماعات کا آخری  نواں پروگرام 27 جنوری کو سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ہوگا  یہ پروگرام  علامہ اقبال گراؤنڈ یونٹ نمبر 2 لطیف آباد حیدرآباد میں رکھا گیاہے جو کہ اپنے مقرروقت 10:00PM پر شروع ہوگا اور اس تقریب میں مہمان خصوصی دعوت اسلامی کی شوری کے رکن جناب حاجی شاہد عطاری  ہو ں گے۔

دنیا کے متعدد ملکوں میں قائم دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے اپنے شاندار ماضی کی روایتوں کوبرقرار رکھتے ہوئے روشن مستقل کی طرف گامزں ہیں ان ادارے میں ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں  اور ہر سال ہزار سے زائد طلبا  علم دین اور ہزاروں کی تعد اد میں حفظ قرآن وناظرہ قرآن مکمل کرتے ہیں ان طلبا کی حوصلہ افزائی اور علم دین سے محبت کا ثبوت دینے کےلئے دعوت اسلامی کے دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماعات میں شرکت کریں ۔یاد رہے کہ مذکورہ تمام پروگرامز مدنی چینل پربھی براہ راست ہوں گے۔