azmeen e hajj kay liye tarbiyati ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

عازمین حج کےلئے تربیتی سیشن

حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عازمین حج کےلئے تربیتی سیشن

12 اپریل 26  بروز اتوار بعد نماز ظہر  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  سفر حج 2026 کی تیاری کے سلسلہ میں حج وعمر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیراہتمام  حج تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ا س تربیتی اجتماع میں  عازمین حج 2026 کو سفر حج اور مناسک حج کی تیاری سے متعلق خصوصی سیشن ہوگا۔  حج تربیتی اجتماع میں  دوران سفر حج اور ایام حج میں  سنت کے مطابق آداب حج بجالانے اور فرائض حج کی ادائیگی سے احسن طریقہ بھی سکھایا جائے گا۔حج جانی ومالی عبادت کا خوبصور ت سنگم ہے ۔لاکھوں فرزندان توحید لبیک کی صدائیں بلند کئے  فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت پاتے ہیں۔ اس عظیم عبادت کو کماحقہ ادا کرنے سے پہلے ضروری ہے کسی مستند عالم اور عاشق رسو ل سے آداب سفر حج اور شوق زیارت مدینہ کا سلیقہ سیکھاجایا جائے۔اس اہم فریضہ کی ادائیگی کےلئے دعوت اسلامی کے حج وعمر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عازمین حج کو بھر پور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔12اپریل بعد نما زظہر حج تربیتی اجتماع کا انعقاد بھی حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ  کی خدمت کا عملی ثبوت ہے۔