جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
آسٹریلیا میں دعوت اسلامی کے تحت قرآن کو سمجھنے کےلئے عربی لینگوئج کورس 17جنوری سے Adelaide City Mosque میں شروع کیا جارہا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آسٹریلیا میں دینی تعلیمات کی اشاعت اور نیکی کی طرف دعوت دینے میں دعوت اسلامی شب وروز دینی جدوجہد کررہی ہے جس کی ایک مثال ایڈیلیڈ سٹی مسجد ہے جو دعوت ِ دین کا مدنی مرکز بن گئی ہے جہاں ہر نئے دن مسلمانوں کو دین ِ اسلام کی تعلیمات سمجھانے اور سکھانے کےلئے ایک نیا کورس متعارف کروایا جاتاہے۔رمضان کےمبارک مہینے میں تلاوت قرآن کے ساتھ قرآن کے الفاظ ومعانی سمجھنے اور تفسیر کے ساتھ پڑھنے کا شوق مسلمانوں میں پیدا ہوجاتا ہے لیکن عربی زبانی سے عدم واقفیت کے بنا پر شوق کی تکمیل ادھوری رہتی ہے ۔دعوت اسلامی کے جانب سے ایک منفردعربی لینگوئج کورس مسلمانوں کے جذبہ تلاوت کو بڑھانے کےلئے نئے سال 17 جنوری سے Adelaide City Mosque میں شروع کیا جارہاہے۔عربی زبان میں مہارت اور قرآن کو سمجھنے میں آسانی کےلئے ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے شیخ عمران عطاری ہفتہ میں دو دن اتوار اور پیر شام 06:00 سے 08:0 تک دوگھنٹے عربی لینگوئج کی کلاس لیں گے ۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے آسٹریلیا میں رہنے والے مسلمان اس کورس کےذریعے عربی لینگوئج میں ناصرف مہارت حاصل کرسکیں بلکہ ان کےلئے قرآن سمجھ کر پڑھنا بھی ممکن ہوجائےگا۔آسٹریلیا میں ہونے والے عربی لینگوئج کورس میں داخلے کےلئے Adelaide City Mosque 20-24 Little Gilbert Street, Adelaid ایڈریس پر تشریف لے جائیں یا1300 004 786 نمبر پر کال کرکے داخلےکے میں بارے میں معلومات حاصل کریں۔