جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
فیصل آباد اساتذہ اجتماع میں نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کا خصوصی بیان
14 اکتوبر کو مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے عظیم الشان علمی و تربیتی ادارے فیضانِ مدینہ میں "سیرتِ النبی ﷺ کی روشنی میں استاد: ایک تخلیقی معلم" کے عنوان سے ایک پروقار اساتذہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس "معمارانِ ملت کانفرنس" میں خصوصی گفتگو کے لیے معروف اسلامی اسکالر اور نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی، مولانا حاجی محمد عمران عطاری کو مدعو کیا گیا ہے۔
اسلامی تعلیمات میں استاد اور معلم کو مرکزی اور کلیدی اہمیت حاصل ہے، حتیٰ کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: "بعثت معلماً" (مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے)۔ استاد نہ صرف علم کی آبیاری کرتا ہے بلکہ معاشرے کو پڑھا لکھا اور تہذیب یافتہ طبقہ بھی فراہم کرتا ہے۔ ایک معلم کی تعلیم و تربیت ہی کے باعث معاشرہ جہالت کے اندھیروں سے نکل کر علم و ہدایت کے اجالے میں آتا ہے۔
اسلامی معاشرے میں استاد کے کردار کو سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اجاگر کرنے کے لیے سوسن روڈ، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد کے فیضانِ مدینہ میں "تکریمِ اساتذہ سیمینار" کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، پروفیسرز، ایجوکیشن اتھارٹی کے نمائندگان، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ محققین و ریسرچ اسکالرز شرکت کریں گے۔
اساتذہ کے اس شاندار اجتماع میں عالمِ اسلام کے معروف مبلغ اور اسکالر مولانا محمد عمران قادری نگرانِ شوریٰ اپنے فکر انگیز خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ سیمینار میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کا خصوصی بیان رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔