جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
رکنِ شوریٰ حاجی جنید مدنی کا الجیریا کا دینی و تعلیمی دورہ
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ "کنز المدارس" کے صدر مولانا محمد جنید عطاری مدنی 18 تا 27 ستمبر الجزائر کے تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں گے۔ صدر کنز المدارس کے اس تعلیمی دورے کا مقصد دنیا بھر کے مروجہ تعلیمی نظام کا تقابلی جائزہ لینا اور کنز المدارس کے پیش کردہ دینی و دنیاوی نظامِ تعلیم کو جدید خطوط پر آراستہ کرنا ہے۔
دورۂ الجیریاکے دوران محمد جنید عطاری دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی شرکت کریں گے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے مختلف اجتماعات میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
گزشتہ کئی سالوں سے کنز المدارس بورڈ تعلیمی و تحقیقی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے اور بہت تھوڑے عرصے میں ملک کے دیگر تعلیمی و امتحانی بورڈز کے درمیان بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کنز المدارس کے کامیاب نظامِ تعلیم و تربیت کو مزید بہتر انداز میں چلانے کے لیے صدر کنز المدارس بورڈ دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیز اور امتحانی بورڈز کے دورے کر رہے ہیں۔
طلبہ و طالبات کے اندر دین کے ساتھ دنیاوی علوم میں بھی مہارت پیدا کرنے کے لیے کنز المدارس جدید اندازِ تعلیم و تدریس کو فوقیت دے رہا ہے۔ کنز المدارس اور دعوتِ اسلامی کے تمام تعلیمی اداروں میں دینی و دنیاوی علوم کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔
کنز المدارس کے قیام کا مقصد بھی عالمی معیارِ تعلیم سے مطابقت، جدید طرزِ تدریس کی ترویج اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی طرح کنز المدارس بھی تعلیم و تربیت کے ساتھ اسلامی عقائد و نظریات کی تعلیم اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عملی کوششیں کر رہا ہے۔
رکنِ شوریٰ محمد جنید عطاری کے اس تعلیمی و دینی دورے میں شامل ہونے یا مزید معلومات کے لیے +254 781 262626 پر رابطہ کیجئے اور نیکی کی دعوت عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔