جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
دعوت اسلامی کینیڈ کے تحت7 روزہ یوتھ سمر کیمپ
20جولائی 26 سے 26 جولائی تک کینیڈا میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام سمر کیمپ لگایا جارہا ہے۔
اس سمرکیمپ میں نوجوانوں کےلئے اسلام کےبنیادی تعلیمات سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائےگا۔ نیز یوتھ سمر کیمپ کا مقصد سیرت رسول سے نوجوانوں کو آگاہی دینا، قرآن تجوید وقرأت کےساتھ پڑھانا،قصائد ونعتیں سکھانا،نوجوانوں کی صلاحیتوں کے مطابق علمی مثبت سرگرمیاں پروان چڑھانا، دین کی بنیادی تعلیمات کےساتھ عبادات کی عملی مشق کروانا اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاناہے۔
دعوت اسلامی یورپ ،امریکہ اور کینیڈا میں سمر کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ہوئے بچوں سے لیکر نوجوان اور ادھیڑ عمر کےافراد کےلئے مختلف دینی وعلمی اور تربیتی پروگرامز منعقد کرتی رہتی ہے۔
٠کینیڈا میں ہونے والے 7 روزہ یوتھ سمر کیمپ کا بنیادی مقصد بھی فرد کی اصلاح کےساتھ معاشرے میں موجود دیگر افراد کی دینی اصلاح بھی کرنا ہے۔ کینیڈا یوتھ سمر کیمپ میں حصہ لینے والے کےلئے ٹرانسپورٹ اور کھانے کی سہولت بھی فراہم کی جائےگی۔ یوتھ سمر کیمپ میں حصہ لینے والوں کےلئے عمر کی حد 16سال ہے۔
سمرکیمپ دینی ورکشاپ تعلیمی سرگرمیاں صحت افزاء کھیل ، عملی تربیت، حمد ونعت، روزمرہ کی دعائیں اور سنتیں اورآداب کی بھی سیکھنے کاموقع ملے گا۔ کیو آر کوڈ کےذریعےجلد اپنی رجسٹریشن مکمل کیجئےاور 20 جولائی سے دعوت اسلامی کینیڈا یوتھ کیمپ میں شریک ہوکر علم دین سیکھئے۔
www.youthcamp2026.com کاوزٹ کیجئے