Book Name:Tazeem e Mustafa kay waqiat

 

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور کیجئے!پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نامِ پاک کی تعظیم کرنے کی برکت سے جب بنی اسرائیل کے ایک شخص پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا اس قدر کرم ہوا تو جوسرکارِ مدینہ،راحتِ قلب و سِینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کااُ مَّتِی ہو کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نامِ پاک کا اَدب واِحتِرام کر کے اس کوچُوم کر اپنی آنکھوں  سے لگاکر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودوسَلام بھیجے گا،اس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا کس قدر فضل و کرم ہوگا۔اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نامِ مُبارَک ’’محمد‘‘ کو چُومنا جائز اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کا باعث ہے،اسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ پاک سُن کراپنے اَنگوٹھوں  کو چُومنا بھی جائز اور باعثِ بَرَکت ہے۔ لہٰذا ہمیں  بھی چاہئے کہ جب بھی حُضُورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مُبارک نام پڑھیں  یا سنیں  تو تَعْظِیم کی نِیَّت سے انگوٹھے چُوم کر آنکھوں  سے لگا ئیں  اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ پاک پر دُرُودِپاک پڑھیں۔

نامِ اقدَس پر انگوٹھے چومنے کی فضیلت

فتاوٰی شامی میں  ہے:جب مؤذن اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ کہے تو مستحب ہے کہ سننے والا کہے ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْک یَا رَسُولَ اللّٰہِ‘‘اور جب دوسری مرتبہ یہ کلمات سنے تو یوں  کہے”قُرَّتُ عَیْنِی بِکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ اللّٰہُمَّ مَتِّعْنِی بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ‘‘اور انگوٹھے چوم کر آنکھوں  پر لگائے ایسا کرنے والے کو نبیِ کریم، رَؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے ساتھ جنَّت میں  لے جائیں  گے۔نیز علاّمہ شامی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے کتابُ الْفِردَوس کے حَوالے سے نبیِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا یہ فرمانِ جنّت نشان بھی نقل کِیا ہے:جوشخص اَذان میں ’’اَشْھَدُاَنَّ مُحَمَّدًارَّسُوْلُ اللّٰہ‘‘سُن کر اپنے انگوٹھوں کے ناخنوں  کوچُوم لیا کرے گا،میں  ایسے شخص کی قِیادت کروں  گااور اُسے جَنَّت کی صفوں