Morocco Earthquake
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

زلزلہ کی شدت سے تباہ حال مراکش

زلزلہ کی شدت  سے تباہ حال مراکش کے لوگوں کی مدد کے لئے FGRF مڈلینڈ یوکے سے دعوت اسلا می کے ذمہ دار روانہ  ہوگئے

بی بی سی ویسٹ مڈلینڈ  کے مطابق 6.8  زلزلہ  کی شدت سے مراکش  کے شہر مراکش  میں  2 ہزار سے زائد  لوگ لقمۂ اجل بن گئے، تین لاکھ سے زائد  لوگ گھر کی چھت سے محروم ،زخمی حالت  میں اپنوں کی لاشیں دیکھ  کر  چیخ وپکار کررہے ہیں اس قیامت ڈھاتی افتاد میں ایف جی آر ایف   یو کے دعوت اسلامی کے  ذمہ دار سید محمد فیصل  سمیع  اپنے ورکرز کےساتھ اہل مراکش کی مدد کےلئے روانہ ہوگئے ہیں۔  بی بی سی  ویسٹ مڈلینڈ یوکے  کو انٹرویو دیتے ہوئے ایف جی آر ایف  کےذمہ  دار سید محمد فیصل سمیع  نے بتایاہےکہ ایف جی  آر ایف و یسٹ مڈ لینڈ یوکے   دعوت اسلامی کے ورکرز مراکش کے تباہ حال لوگوں کی مدد کےلئے ضرورت زندگی سے متعلق تمام ضروری اشیاء ساتھ لیکر جارہے ہیں  ۔رپورٹ کےمطابق سید محمد فیصل سمیع نے انٹرویو میں کہا ہےکہ ایف جی آرایف دعوت اسلامی  کا شعبہ ترکیہ  اور شام میں زلزلہ سے متاثرین کی بھی مدد کرچکا ہے اسیلئے مصیبت زدہ مراکشی لوگوں کو اس مصیبت کی  گھڑی  میں جن چیزوں کی  ضرورت    پڑے گی وہ سب چیزیں  ایف جی آر ایف  مڈلینڈ دعوت اسلامی   اوردیگر ممالک  سے FGRF کے ذمہ دار امدادی سامان  لے کر مراکش پہنچا رہے ہیں۔