Share this link via
Personality Websites!
481697
9634
اِلَّا اَعْطَاهُ اللَّهُ اَجْرَ تِسْعَةٍ وَّتِسْعِيْنَ صِدِّيْقًا
ترجمہ: اللہ پاک اسے 99 صدیقوں کا ثواب عطا فرماتا ہے۔([1])
اللہ پاک کا سب سے پسندیدہ بندہ
رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
مَا مِنْ شَيْءٍ اَحَبُّ اِلَى اللَّهِ مِنْ شَابٍّ تَائِبٍ
ترجمہ: تَوبَہ کرنے والے نوجوان سے بڑھ کر اللہ پاک کو کوئی چیز مَحْبُوب نہیں۔([2])
مزید فرمایا:
وَمَا مِنْ شَيْءٍ اَبْغَضُ اِلَى اللهِ تَعَالٰى مِنْ شَيْخٍ مُقِيْمٍ عَلٰى مَعَاصِيْهٖ
ترجمہ: اور گُنَاہوں پر قائِم رہنے والے بُوڑھے سے بڑھ کر اللہ پاک کو کوئی چیز ناپسند نہیں۔([3])
حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، نبیوں کے سردار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
مَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيْلِ الله تَبَاعَدَتْ مِنْهُ جَهَنَّمُ مَسِيرَةَ خَمْسَمِائَةِ عَامٍ
ترجمہ: جس کے راہِ خُدا میں (یعنی دِین کی خِدْمت کرتے کرتے) سفید بال آئے، جہنّم کو اُس سے 500 سال کی مسافَت جتنا دُور کر دیا جاتا ہے۔([4])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami