Share this link via
Personality Websites!
481696
9634
مُعَاشرے کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں پر گندی نگاہیں ڈال رہے ہوتے ہیں۔دوسری طرف مَاشَآءَ اللہ! وہ نَوجوان تھے اور جوانی ہی میں آنکھوں کو گُنَاہوں سے بچائے ہوئے تھے۔
*.آج کل نوجوان اُونچے اُونچے خواب دیکھتے نہیں تھکتے *.کسی کو بڑی گاڑیاں خریدنی ہیں *.کسی کو کَوٹھیاں اور بنگلے بنانے ہیں *.کسی کو مہنگے موبائِل خریدنے کی حِرْص ہے *.کوئی سیر و تفریح کے نام پر گناہوں بھرے مقامات کا رُخ کرتا ہے *.بعض نادان گلیوں چوراہوں میں بیٹھے وقت گنواتے ہیں *.سٹرکوں پر وَنْ وِیلنگ(One-wheeling) کرتے دِکھتے ہیں، مَعَاذَ اللہ! وَن وِیلنگ کرتے، سٹنٹ(Stunt) دِکھاتے ہوئے گِرتے ہیں، چوٹیں کھاتے یا جان تک سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، غرض؛ ہمارے آج کے نوجوان نفسانی خواہشات کے پیچھے پاگل ہوئے جاتے ہیں۔ دوسری طرف مَاشَآءَ اللہ! وہ نوجوان تھے، جو بھری جَوانی میں نفسانی خواہشات سے رُکتے ہوئے اللہ پاک کی عِبَادت و رِیاضت میں مصروف تھے۔
اس سے ہمیں پتا چلا؛ اَصْل میں امتحان کا وقت جَوانی ہے، یہ جَوانی ہی ہے جو مَسْتَانی ہوتی ہے، یہ جوانی ہی ہے جو دِیوانی ہوتی ہے، اسی جَوانی کو سنبھالنا، اسی جَوانی کو اللہ پاک کی عِبَادت کے لیے وقف کر دینا، اسی جَوانی کو گُنَاہوں سے پاک کر لینا اَصْل کامیابی ہے۔
رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
مَا مِنْ نَاشِئ يَنْشَاُ فِي الْعِبَادَةِ حَتّٰى يُدْرِكَهُ الْمَوْتُ
ترجمہ: جو نوجوان اپنی جَوانی اللہ پاک کی عِبَادت میں بسر کرتا ہے، یہاں تک کہ (عبادت کرتے کرتے ہی) اسے موت آجائے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami