Share this link via
Personality Websites!
481712
9634
اور احکام جو ہم پر لازم ہو جائیں، ان کو بجا لانا ہی پڑے گا *.اسی طرح نیکی کی دعوت دیجیے! گُنَاہوں سے روکیے! *.قافلوں میں سَفَر کیجیے! *.نماز کے لیے جگائیے! *.دَرْس دیا کیجیے! اِن نیک کاموں اور دیگر دُنیوی ضروریات کے بعد جو وقت بچے وہ تنہائی میں گزارنے کی کوشش فرمائیے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! یوں تو تنہائی بہت اچھی چیز ہے مگر بسا اوقات جب بندہ تنہا ہوتا ہے تو کئی طرح کے گناہوں میں مشغول ہونے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ خصوصاً آج کے دور میں اس کے امکان بہت زیادہ ہیں مثلاً*. جیسے ہی تنہائی کا موقع ملا فوراً موبائل نکالا گندی ویب سائٹس وِزَٹ کرنا اور گندے مناظر دیکھ دیکھ کر آنکھیں ناپاک کرنا شروع کر دیں*. فحش رسائل، کہانیاں اور تحریریں پڑھنا شروع کر دیں*.یا پھر فون ہی پر کسی غیر محرم کے ساتھ گفتگو میں لگ گئے*. جان بوجھ کر فحش خیالات کو پروان چڑھانا اور ان کے اسباب اختیار کرنا شروع کر دیئے*.کچھ تو ایسے ہیں کہ بظاہِر بڑے نمازی پرہیز گار دِکھائی دیتے ہیں، اور جیسے ہی تنہائی میں گئے فرض سے غافل ہو جاتے ہیں نمازیں قضاء کرنا ان کے لیے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوتا*.اگر نماز قضا نہ بھی کریں تو جماعت ترک کر دیتے ہیں۔
یاد رکھیے یہ بہت خطرناک چیزیں ہیں ۔ ہم نے تنہائی اختیار کرنی ہے تاکہ اللہ پاک کی عبادت میں مصروف ہو سکیں، نہ کہ گناہوں میں مشغول ہو جائیں کہ اس کا بہت سخت عذاب ہے ۔
حضرت عبداللہ بن زید رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں چاند کی ابتدائی راتوں میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami