Share this link via
Personality Websites!
481693
9634
بے عدد اور بے عدد تسلیم بے شمار اور بے شمار درود
بیٹھتے اُٹھتے جاگتے سوتے ہو الٰہی مِرا شِعَار درود
شہر یارِ رُسُل کی نذر کروں سب درودوں کی تاجدار درود([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([2])
اے عاشقانِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عَمَل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*.رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*.بااَدَب بیٹھوں گا*.خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*.جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
تنہائی میں وَحْشت کیوں ہو گی...؟
ایک بزرگ (یعنی اللہ پاک کے نیک بندے) فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ایک نوجوان سے میری ملاقات ہوئی، وہ آبادِی سے دُور، لوگوں سے الگ تھلگ جنگل میں رہتا اور وَہِیں عِبَادت کرتا رہتا تھا۔ میں اُس نوجوان سے مِلا، ابتدائی سَلام دُعا کے بعد پوچھا: اے نوجوان...!! تُم ایسی وِیْران جگہ اکیلے رہتے ہو؟ نہ یہاں کوئی مدد گار ہے، نہ تمہارا کوئی رفیق ہے...؟ اُس نوجوان نے فَورًا کہا: کیوں نہیں...!! خُدا کی قسم! میرا مددگار بھی ہے اور میرا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami