Share this link via
Personality Websites!
481710
9634
ہم نے 2کام کرنے ہیں: (1):کائِن: ظاہِر میں لوگوں کے ساتھ رہنا (2):بائِن: باطِن کو یادِ اِلٰہی میں مَصْرُوف رکھنا۔([1])
ظاہِر میں لوگوں کے ساتھ رہنے کے لیے *.عِلْمِ دِین سیکھیے! دوسروں کو بھی سکھاتے رہیے! یُوں ہم لوگوں کے ساتھ تو رہیں گے مگر ہمارا یہ لوگوں کے ساتھ رہنا نیکی کے لیے ہو گا، عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کے لیے ہو گا *.کسی سے کچھ لالچ مت رکھیے! *.دوسروں کو نفع پہنچاتے رہیے! مثلاً؛ *.نیکی کی دعوت دیجیے! *.گُنَاہوں سےر وکیے! *.کھانا کھلائیے! *.پانی پلائیے! *.ان کی دینی و دُنیوی مشکلات حل کیجیے! *.صلاحیت رکھتے ہوں تو جھگڑے مٹائیے! صلح کروائیے! *.اِیثار کیجیے! *.غریبوں کی مدد فرمائیے! *.عِلْمِ دِین سکھائیے! اللہ پاک کے آخری نبی،رسولِ ہاشمی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: لوگ اللہ پاک کے عِیَال (یعنی اُس کے بندے، اُس کے محتاج) ہیں، اللہ پاک کا زیادہ پیارا وہ ہے جو اللہ پاک کے عیال کو زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہو۔([2])
*. لوگوں کے ساتھ پیار محبّت والا سُلُوک رکھیے! کسی کو دُکھ تکلیف مت پہنچائیے! *.جتنے حقوق آپ پر لازِم ہیں، وہ ضرور پورے کیجیے! ماں باپ، بہن بھائی، اَوْلاد، چچا، تایا، خالہ، پھوپھو، دوست اَحباب، عام مسلمان سب کے حقوق ہم پر لازِم ہیں، ان سب کے حقوق پُورے کرنا ضروری ہے۔ گوشہ نشینی (یعنی تنہائی اِختیار کرنے) کے سبب ان میں سے کسی حق میں کوتاہی نہ ہو، اِس کا دھیان رکھنا ضروری ہے۔ اگر اچھی نیتوں سے حقوق ادا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami