Share this link via
Personality Websites!
481708
9634
راہِب (یعنی لوگوں سے الگ تھلگ رہنے والے) ہیں؟ کہا: نہیں۔ میں تَو کُتّےکا رکھوالا ہوں۔ میرا نَفْس کُتّا ہے، جولوگوں کو کاٹتا ہے، میں اسے لوگوں سے دُور رکھتا ہوں تاکہ یہ کسی کو تکلیف نہ پہنچائے۔ ([1])
یہ دُرُست انداز ہے۔ تنہائی اِخْتیار کریں، ضرور کریں مگر اس لیے نہیں کہ آپ لوگوں کے شَرْ سے مَحْفُوظ رہیں، بلکہ اس نِیّت کے ساتھ کہ لوگ ہمارے شَرْ سے بچے رہیں۔
میں سب سے بُرا ہوں، نگاہِ کرم ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
تَہَجُّد کے فضائِل کی اَصْل حکمت
امام حَسَن بصری رحمۃُ اللہ علیہ سے ایک مرتبہ کسی نے پُوچھا: تَہَجُّد پڑھنے والوں کے چہرے دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ روشن ہوتے ہیں، اس میں کیا حکمت ہے؟ فرمایا: چُونکہ تَہَجُّد پڑھنے والے اللہ پاک کے لیے تنہائی اِختیار کرتے ہیں، لہٰذا اللہ پاک انہیں نُورانی لباس پہنا دیتا ہے۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! کتنی فضیلت والا ہے وہ بندہ جو رات کو، جب سب سوئے ہوں، نیند کے مزے لے رہے ہوں، یہ اُس تنہائی میں، رات کے اندھیرے میں اپنے گھر کے کسی کونے میں کھڑا اَپنے رَبّ کی یاد میں مَصْروف ہوتا ہے۔ اللہ پاک ایسے خوش نصیب کو نُورانی لباس پہنا دیتا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami