Share this link via
Personality Websites!
481704
9634
عبادت کیا کرتے تھے آج تم جو چاہو جنتی محل لے لو اور میرا دیدار بھی کرتے رہو۔([1])
اے کاش! شبِ تنہائی میں، فرقت کا اَلَمْ تڑپاتا رہے
لمحہ لمحہ اُلْفت کی آگ کو اور بھی تُو بھڑکاتا رہے
میں عشق میں یوں گم ہو جاؤں، ہر گز نہ پتا اپنا پاؤں
جب جب میں تڑپ کر گِر جاؤں ،تِرا دستِ عنایت اُٹھاتا رہے([2])
ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
اِنَّ اَعْجَبَ النَّاسِ اِلَيَّ
ترجمہ: بیشک لوگوں میں وہ بندہ جو مجھے بہت ہی بھاتا ہے۔
اللہ اکبر! لفظوں پر غور فرمائیے! میرے اور آپ کے آقا، مَحْبُوبِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم فرما رہے ہیں، وہ بندہ جو مجھے بہت ہی بھاتا ہے، بہت ہی اچھا لگتا ہے۔ وہ کون ہے؟ فرمایا:
رَجُلٌ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهٖ، وَيُقِيمُ الصَّلاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَيُعَمِّرُ مَالَهٗ، وَيَحْفَظُ دِينَهٗ، وَيَعْتَزِلُ النَّاسَ
ترجمہ: وہ بندہ ہے جو *. اللہ و رسول پر ایمان لاتا ہے *. نماز قائِم رکھتا ہے *. زکوٰۃ دیتا ہے *. خُود کو مالی لحاظ سے مَضْبُوط رکھتا ہے *. اپنے دِین کی حفاظت کرتا ہے اور *. لوگوں کو چھوڑ کر تنہائی اِخْتیار کر لیتا ہے۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami