Share this link via
Personality Websites!
481692
9634
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
*.خاندانِ نبوت کے چشم و چراغ*.سیّد و سردار*.حلیم و بردبار*.عابد و زاہد، متقی و پرہیزگار*.نواسۂ رسول*.علیُّ الْمُرتضیٰ کے گلشن کے مہکتے پھول*. جگر گوشۂ زہرہ بتول حضرت امام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
صَلُّوا عَلَيَّ وَسَلِّمُوْا، فَاِنَّ صَلَاتَكمْ وَسَلَامَكُمْ يَبْلُغُنِى اَيْنَمَا كُنْتُمْ
ترجمہ: مجھ پر درود پڑھو! اور سلام بھیجا کرو! بےشک تم جہاں کہیں بھی ہو، تمہارا درود اور تمہارا سلام مجھ تک پہنچتا ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! کتنی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مَحْبُوبِ ذِیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو اللہ پاک کے مَحْبُوب ہیں، دوجہاں کے سُلطان ہیں، نبیوں کے نبی ہیں، امامُ الانبیا ہیں، فرشتوں کے بھی نبی ہیں، ہم اگر درودِ پاک پڑھیں تو ہم گنہگاروں کاذِکْر ایسے ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پاک بارگاہ تک پہنچ جاتا ہے۔
ذاتِ والا پہ بار بار درود بار بار اور بے شمار درود
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami