Share this link via
Personality Websites!
481586
9626
ہے، صبر کیجئے! صبر کے ساتھ آسانی ملنے کا انتظار کیجئے!اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ثواب ملے گا۔
حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مؤمن کا حال عجیب ہے، اس کا سارا مُعَاملہ ہی بھلائی والا ہے، جب اسے خوشی ملتی ہے تو شکر کر کے ثواب کما لیتا ہے، جب مشکل، پریشانی، مصیبت آتی ہے تو صبر کر کے ثواب کما لیتا ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، اَفْضَلُ الْعِبَادۃِ اِنْتِظَارُ الْفَرْجِ یعنی آسانی کا انتظار کرنا اَفْضَل عِبَادت ہے۔
حیرت کی بات ہے، اس انتظار کو اَفْضَل عِبَادت کیوں کہا گیا؟ امام ترمذی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس کی بڑی ایمان افروز حکمت لکھی ہے، فرماتے ہیں: جو بنده صبر کے ساتھ، دِلی اطمینان کے ساتھ آسانی آنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہے ، اس کی نظر اَصْل میں ظاہِری اسباب پر نہیں ہوتی، اس کی نظر مُسَبِّبُ الْاَسْبَاب (یعنی اسباب کو بنانے والے رَبِّ رحمٰن) پر ہوتی ہے، اور یہ بات (یعنی نگاہیں اسباب سے ہٹا کر مُسَبِّبُ الْاَسْبَابکی طرف لگا دینا) کامِل ایمان کی نشانی ہے، اس لئے فرمایا: صبر و تحمل کے ساتھ آسانی آنے کا انتظار کرنا افضل عبادت ہے۔ ([2])
حضرت رابعہ بصریہ رَحمۃُ اللہ علیہا جو اپنے وقت کی بہت بڑی وَلِیّۂ کامِلہ ہیں، بہت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami