Share this link via
Personality Websites!
481581
9626
مُبَارَک دُھلایا۔ میں نے وہاں مَوْجُود لوگوں سے ان خاتون کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا: یہ ان (یعنی رَسُولُ الله صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کی بیٹی زینب ہیں۔([1])
اِسی طرح کا ایک واقعہ حضرت حارِث بن حارِث رَضِیَ اللہ عنہ سے بھی مَرَوی ہے، اس میں یہ بھی ہے کہ جب لوگ اِدھر اُدھر چلے گئے تو حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا روتی ہوئی حاضِر ہوئیں، ان کے ہاتھ میں ایک پیالہ پانی اور رومال تھا، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پیالہ لے کر پانی پیا اور وُضُو کیا، پھر سرِ اقدس اُٹھا کر بی بی زینب رَضِیَ اللہ عنہا کی طرف دیکھا اور فرمایا: بیٹی! ہر گز یہ خوف مت کرو کہ یہ لوگ تمہارے والِد پر غالِب آجائیں گے۔([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک کی راہ میں تکالیف برداشت کرنا سُنّت ہے
پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سُناکہ ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِسلام کی خاطِر کیسی کیسی تکالیف اُٹھائیں! یہ سب کچھ کھل کر نیکی کی دعوت شروع کرنے کے بعد ہوا۔ لہٰذا جب بھی کسی کو نیکی کی دعوت دینے اور اس کے سبب کوئی تکلیف اُٹھانی پڑ جائے تو مکی مدنی آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی راہِ تبلیغِ اِسلام میں پیش آنے والی تکالیف کو یاد کر کے اللہ پاک کا شُکر ادا کیجئے کہ اس نے دین کی خاطر سختیاں جھیلنے والی سُنّت ادا کرنے کی سعادت بخشی۔ اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! شیطان ناکام ونامراد ہو گا اور صبر کرنا آسان ہو جائے گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami