Share this link via
Personality Websites!
481580
9626
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
صَحابئ رسول حضرت مُنِیْب اَزْدِی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: اِسلام قبول کرنے سے پہلے میں نے اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو دیکھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے گِرْد لوگ جمع تھے، آپ فرما رہے تھے: اے لوگو! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ کہو! اور فلاح پا جاؤ...!! لوگ (آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی صاف اور سچی بات پر غور کرنے اور اِسلام قبول کر کے جہنّم سے آزادی پانے کے بجائے اُلٹا) ظلم ڈھا رہے تھے۔ مَعَاذَ الله! کوئی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر مٹی پھینکتا اور کوئی گالیاں دیتا۔ دوپہر تک یہی مُعَامَلہ رہا۔ پھر جب سب لوگ اِدھر اُدھر چلے گئے تو ایک خاتون بڑے پیالے میں پانی لے کر حاضِر ِخدمت ہوئیں اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا چہرہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami