Share this link via
Personality Websites!
481348
9611
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللہ وَ بَرَکَاتُہٗ
ترجمہ: یعنی تم پر سلامتی ہو اور اللہ پاک کی رحمت اور برکت ہو
یہ ملتے وقت کی اچھی دُعا ہے اور اللہ پاک کی طرف سے مبارک پاکیزہ کلمہ ہے۔
اَہْلِ خانہ کے ساتھ حُسْنِ سلوک کا حکم
سُورۂ نسآء میں اِرْشاد ہوا:
وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِۚ- (پارہ:4، سورۂ نِسَاء:19)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے گزر بسر کرو!
یعنی گھر کی خواتین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو! ان کے گزر بسر کا خیال رکھو! ان کے ساتھ حُسْنِ سلوک اور اچھے اخلاق سے پیش آؤ...!!
اسی طرح سُورۂ لقمان میں حضرت لقمان حکیم کی نصیحتیں بیان ہوئیں، جو آپ نے اپنے بیٹے کو فرمائی تھیں، سنیے!
*.عقائد درست رکھنے کی نصیحت: فرمایا:
یٰبُنَیَّ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰهِﳳ-اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ(۱۳) (پارہ:21،سورۂ لُقْمٰن:13)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے میرے بیٹے! کسی کو الله کا شریک نہ کرنا، بیشک شرک یقینا بڑا ظلم ہے۔
*.خوفِ خُدا اور تقویٰ و پرہیزگاری کی نصیحت: فرمایا:
یٰبُنَیَّ اِنَّهَاۤ اِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے میرے بیٹے! برائی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami