Share this link via
Personality Websites!
481346
9611
اَخْلاقیات بیان کیے گئے ہیں۔ بعض دِین بیزار اور غیر مسلم لوگ اس پر اعتراض بھی کرتے ہیں کہ قرآنِ کریم اتنی چھوٹی چھوٹی باتیں ذِکْر کیوں کرتا ہے؟
یہ نادان قرآن کے مِزاج سے واقف نہیں ہوتے، اَصْل میں گھر بنیاد ہے، گھریلو اَخْلاقیات اپنانے سے گھر سَنْورے گا، اچھے اَفراد بڑھیں گے، مُعَاشرے کو اچھے، باکردار، بااَخْلاق اَفراد ملیں گے، یُوں پُورا مُعَاشرہ سُدھر جائے گا۔ لہٰذا قرآنِ کریم میں گھریلو اَخْلاقیات پر بہت زور دیا گیا۔ چند آیاتِ کریمہ ملاحظہ کیجیے!
سُورۂ نُور میں اِرْشاد ہوا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِیَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِیْنَ مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ وَ الَّذِیْنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍؕ-مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ وَ حِیْنَ تَضَعُوْنَ ثِیَابَكُمْ مِّنَ الظَّهِیْرَةِ وَ مِنْۢ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَآءِ۫ؕ-
(پارہ:18، سورۂ نُوْر:58)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ایمان والو! تمہارے غلام اور تم میں سے جو بالغ عمر کو نہیں پہنچے، انہیں چاہیے کہ تین اوقات میں، فجر کی نماز سے پہلے اور دوپہر کے وقت جب تم اپنے کپڑے اُتار رکھتے ہو اور نمازِ عشاء کے بعد (گھر میں داخلے سے پہلے) تم سے اجازت لیں۔
غُلام تَو خیر آج کل نہیں ہوتے، البتہ بلوغت کے قریب (مثلاً؛ 10، 11 سال کے) بچے ہوتے ہیں، ان کے تعلق سے یہ ادب سکھایا گیا کہ یہ بھی اگر گھروں میں آئیں تو 3اَوْقات میں اجازت لے کر ہی آیا کریں:
(1): فجر کی نماز سے پہلے؛ کیونکہ یہ نیند سے اُٹھنے کا وقت ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami