Share this link via
Personality Websites!
481344
9611
نَارًا (پارہ:28، سورۂ تَحْرِیْم:6)
اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ!
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُ المرتضیٰ شیر خُدا رَضِیَ اللہ عنہ اِس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
عَلِّمُوا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيْكُمْ الْخَيْرَ وَاَدِّبُوْهُمْ
ترجمہ: خُود بھی بھلائی سیکھو! گھر والوں کو بھی سکھاؤ! خود بھی آداب سیکھو اور گھر والوں کو بھی سکھاؤ!([1])
یہ گھر کے ماحَوْل کی بات ہو رہی ہے، گھر میں بھلائی والا ماحَوْل ہو گا، اَخْلاقیات پر مبنی، اَدَب آداب پر مبنی ماحَوْل بنایا جائے گا *.گھر میں اَبُّو ہیں، وہ اپنے عَمَل اور کردار سے اَدَب سکھائیں گے *.گھر میں اَمِّی جان ہیں، وہ اپنے کردار سے سکھائیں گی *.دادا جان، دادی جان ہیں، وہ اپنے کردار سے یہ چیزیں سکھائیں گے *.اَمِّی، اَبُّو، دادا، دادی، بیٹا، بیٹی وغیرہ یہ سب حَسِین کردار والے پُھول مِل جائیں گے تو گھر گلستان (یعنی پھولوں کا باغ) بن جائے گا۔
سیکھنے کی ابتدا گھر سے ہوتی ہے
بزرگ فرماتے ہیں:
اُطْلُبُ الْعِلْم َمِنَ الْمَہْدِ اِلَي اللَّحْدِ
ترجمہ: ماں کی گود سے لے کر قبر کے گڑھے تک عِلْم حاصِل کرو!([2])
پتا چلا؛ پہلی تربیت گاہ(Institute) گھر ہے، اِس انسٹیٹیوٹ کی پہلی ٹیچر(First Teacher) ماں ہے، پِھر باپ ہے، پِھر گھر کے دیگر افراد ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami