Share this link via
Personality Websites!
481360
9611
یعنی اللہ پاک اس بات پر قادِر ہے کہ وہ زمین کو خشک کر دے، اس سے پانی نکلا ہی نہ کرے، جبکہ اس نے ایسا نہیں کیا، ہمیں پانی مِل رہا ہے تو اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنا تو بنتا ہے نا۔
سُبْحٰنَ اللہ! آپ دیکھیے! ایک عَمَل سے 2چیزیں سکھائیں: (1):ایک تو حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ نے بیٹے کی قرآن کی طرف تَوَجُّہ دِلائی، اس سے ذہن بنے گا کہ ہمارے اَخْلاق و کردار، عمل، سوچ، نظریات ہر چیز کی بنیاد قرآن ہے، ہم سب کچھ قرآن ہی سے سیکھیں گے (2):دوسرے نمبر پر قرآنی آیت کے تقاضے پر خُود عَمَل کر کے دکھایا کہ اِس آیت پر عَمَل ایسے بھی ہونا ہے۔ یہ ہے گھر میں اَخْلاقیات اور آداب پر مبنی ماحَوْل بنانا۔ خالی چیخنے چِلّانے ، بول کر بتانےسے گھر پُرسکون نہیں بنے گا، ہمیں خُود عمل کرنا ہو گا۔
اَوْلاد کو تَوَکَّل سِکھانے کا طریقہ
ایک بزرگ تھے: حضرت اَحْمد بن حَرب رحمۃُ اللہ علیہ۔ آپ نے اپنے بیٹے کو تَوَکُّل کی تربیت دینا چاہی، اُس کا طریقہ کیا نِکالا؟ دِیوار میں ایک سُوراخ کر دیا اور بیٹے سے فرمایا: بیٹا! جب کھانے کا وقت ہو تو اِس سُوراخ کے پاس آ کر ربّ کریم سے مانگ لینا ، اللہ پاک عطا فرما دے گا۔ دوسری طرف گھر والوں سے فرمایا: جب کھانے کا وقت ہو جائے تو تُم چپکے سے یہاں کھانا رکھ دیا کرنا۔
اب بچے کی عادَت ہو گئی، جب کھانے کا وقت ہوتا، سُوراخ کے پاس آ جاتا، دوسری طرف سے کھانا رکھ دیا جاتا، بچے کو روزانہ کھانا ملتا رہتا، یُوں کرتے کرتے اُس کا یقین پکّا ہو گیا کہ مَیں جب اللہ پاک سے مانگتا ہوں تو مجھے کھانا مِل جاتا ہے۔ ایک دِن یُوں ہوا کہ ماں کھانا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami