Share this link via
Personality Websites!
481359
9611
نیک لوگوں کا تذکرہ سنیے!
حضرت امام احَمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ کے بیٹے حضرت صالِح رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
اب دیکھیے! یہ بیٹا ہے جو اپنے والِد کا انداز اور کردار بتا رہا ہے۔ یعنی والِد عَمَل کر کے دکھائے گا، بیٹا! دیکھ دیکھ کر سیکھے گا۔ خیر! حضرت صالح رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میرے اَبُّو جان حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ وُضُو کے لیے پانی خُود ہی نکالا کرتے تھے، کسی کو یہ کام کرنے نہیں دیتے تھے (یعنی وُضُو میں بِلا ضرورت دوسروں سے مدد لینا مکروہِ تنزیہی ہے، لہٰذا اِمام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ اس سے بچا کرتے تھے)۔ مزید فرماتے ہیں: جب پانی کا ڈول (کنویں وغیرہ سے) نکال لیتے تو کہتے: اَلحمدُ لِلّٰہ!
اب اَوْلاد تَو اَوْلاد ہوتی ہے، والِد کی اَداؤں کو نوٹ کرتی ہے، بعض دفعہ حکمت بھی پوچھتی ہے۔ حضرت صالِح رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ایک دِن میں نے پوچھ ہی لیا:اَبُّو جان! اِس میں کیا فائدہ ہے؟
یعنی اَلحمدُ لِلّٰہ! تو کوئی نعمت ملنے پر کہا جاتا ہے، پانی کا ڈول نکالا، اس میں کونسی نعمت مل گئی؟ اَبُو جان نے فرمایا: بیٹا! کیا تُو نے قرآنِ کریم میں اللہ پاک کا یہ فرمان سُنا نہیں:([1])
اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠(۳۰) (پارہ:29، سورۂ مُلک:30)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: بَھلا دیکھو تو اگر صُبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتاہواپانی لادے؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami