Share this link via
Personality Websites!
481358
9611
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اپنی ناسمجھ اَولاد کو بھی ناجائز کام نہ کرنے دے۔وہ دیکھو! حضرت حسن (رَضِیَ اللہ عنہ ) اُس وقت بہت ہی چھوٹی عمر میں تھے مگر حضورِ انور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے انہیں بھی زکوٰۃ کا چھوہارا نہ کھانے دیا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! اِس سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے شریعت پر عَمَل کا دَرْس دیا جائے گا، اگرچہ بچے ابھی چھوٹے ہیں، نابالغ ہیں، اِن کی غلطیاں گُنَاہوں میں شُمار نہیں ہوں گی مگر اِس کا یہ مطلب بھی تو نہیں کہ ہم انہیں غلطیاں کرنے دیں۔ یہ غلطی کریں تو ابھی سے سمجھائیں *.بچے بعض دفعہ غیبت کرتے ہیں یعنی پیٹھ پیچھے دوسروں کو بُرائیاں کرتے ہیں *.چغلیاں کھاتے ہیں، مثلاً؛ چھوٹے بھائی کو مار پڑے، اس لیے ماں باپ کو اس کی کمزوریاں بتاتے ہیں *.وہ بچے بچے جو گلی میں کھیلنے جاتے ہیں، بعض دفعہ گندے بچوں کی دیکھا دیکھی گالیاں بھی نکالنے لگتے ہیں *.اُلٹے نام لینا بچوں کی عادَت ہوتی ہے *.بعض دفعہ بچے جھوٹ بولنے لگتے ہیں *.بِلااِجازت چیزیں اُٹھانے لگتے ہیں *.سکول میں کلاس فیلوز کی پنسل، قلم، کاپی وغیرہ لے لیتے ہیں، ان سب باتوں پر ابھی سے رَوک لگائی جائے گی۔ اگر ماں باپ اس ضِدْ پر اَڑ جائیں گے کہ میرا بچہ تَو بہت ہی شریف ہے، کسی کو کچھ کہتا ہی نہیں ہے تو اپنے بچے کو بگاڑ بیٹھیں گے، ماں باپ کو چاہیے کہ اپنے بچے کی خوبیوں پر بھی نظر رکھیں، ضرور رکھیں، ساتھ ہی ساتھ منفی عادات پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ بروقت ان کی تربیت ہو سکے۔
نیک لوگ اور گھریلو اَخْلاقیات کا ماحول
یہ میں نے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی پاکیزہ سیرت سے کچھ مثالیں پیش کیں، اب
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami