Share this link via
Personality Websites!
481356
9611
والوں کے لیے بھی بَرَکت کا ذریعہ ہو گا۔([1])
گھر کو خوف گاہ نہیں، تربیت گاہ بنائیے!
حدیثِ پاک میں سیدہ عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہِرہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں:
وَالله مَا ضَرَبَ رَسُولُ الله صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ امْرَاَةً لَهُ قَطُّ وَلَا خَادِمًا لَهُ قَطُّ وَلَا ضَرَبَ بِيَدِهِ شَيْئًا قَطُّ
ترجمہ: خُدا کی قسم! رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اپنے ہاتھ مبارَک سے نہ تو کبھی اپنی خواتین کو مارا، نہ خادِم کو، نہ ہی کسی اور چیز کو۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ! *.وہ والدین جو چھوٹی چھوٹی بات پر مار دھاڑ شروع کر دیتے ہیں، بچوں کی خُوب پٹائی ہوتی ہے، بچے بےچارے گھر میں ڈرے ڈرے، سہمے سہمے رہتے ہیں، وہ غور کریں *.یونہی وہ شوہر جو خواتین پر ہاتھ اُٹھاتے ہیں، لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں، وہ بھی غور کریں، ہم جن کا کلمہ پڑھنے والے ہیں، وہ مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تو دوجہان کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اور ہم ہیں کہ صِرْف اپنے گھر کے لیے بھی رحمت نہیں بَن پا رہے۔ گھر میں شفقت بھرا ماحَوْل ہو گا، تبھی گھر میں سکون آئے گا *.میاں بیوی کو تو چاہیے کہ بچوں کے سامنے ہر گز لڑائی نہ کریں، تُو تُو مَیں مَیں بھی نہ ہو، ورنہ بچوں کی نفسیات پر بُرا اَثَر پڑے گا *.اس کے عِلاوہ بھی لڑائی جھگڑے نہ ہوں، مِل بیٹھ کر مسائِل کا حل نکالنا چاہیے اور بچوں کو بھی مارنا پیٹنا نہیں چاہیے، اس سے بچے ضِدِّی ہو جاتے ہیں۔ پیار محبّت سے بٹھا کر سمجھانے کی عادَت بنائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! فائدہ ہو گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami