Share this link via
Personality Websites!
481355
9611
کھانے کا رِواج اب کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس روایت سے یہ بھی دَرْس ملتا ہے کہ گھر کے سربراہ کو چاہیے کہ روزانہ کم از کم ایک کھانا سب گھروالوں کے ساتھ مِل کر کھائے، اس دوران اچھی باتیں بھی کرے، ماں، باپ، بیٹا، بیٹی، زوجہ، دیگر افراد کا حال اَحْوال بھی پوچھے، ان کو اچھی باتیں بھی بتائے *.پِھر پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا سمجھانے کا پیارا اَنْداز دِل میں اُترنے والا ہے۔ کتنے پیار سے فرمایا: بیٹا...!! سوتیلے بیٹے کو مخاطب کرنے کا یہ انداز کتنا دِل کو بھانے والا ہے، پِھر مختصر لفظوں میں 3نصیحتیں کیں: *.بِسْمِ اللہ پڑھو! *.سیدھے ہاتھ سے کھاؤ! *.اپنے سامنے سے کھاؤ! حضرت عُمر بن ابو سلمہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے بچپن میں یہ نصیحت فرمائی تھی، تب سے اب تک میرا کھانے کا یہی مَعْمُوْل ہے۔ ([1])
ہمارے ہاں تو سگا بیٹا یا بیٹی کھانے کے دوران کوئی ایسی ویسی حرکت کر دیں تَو چیخ چِلّا کر تربیت کی جاتی ہے۔ اَصْل میں یہ تربیت نہیں ہوتی، اُلٹا اولاد کو بگاڑنے والی بات ہوتی ہے۔
حضرت اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ جو خادِمِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہیں، 10 سال کے تھے، جب آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی زیرِ پرورِش آ گئے تھے۔ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے انہیں آداب سکھاتے ہوئے فرمایا:
يَا بُنَيَّ اِذَا دَخَلْتَ عَلَى اَهْلِكَ فَسَلِّمْ يَكُونُ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلَى اَهْلِ بَيْتِكَ
ترجمہ: بیٹا! جب گھر داخِل ہوا کرو تو سلام کیا کرو! یہ تمہارے لیے بھی اور تمہارے گھر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami