Share this link via
Personality Websites!
481353
9611
يَا عَائِشَةُ اَكْرِمِي كَرِيْمًا فَاِنَّهَا مَا نَفَرَتْ عَنْ قَوْمٍ قَطُّ فَعَادَتْ اِلَيْهِمْ
ترجمہ: اےعائِشہ !اچھی چیز کا اِحتِرام کرو کہ یہ چیز (یعنی روٹی)جب کسی قوم سے بھاگی ہے تو لوٹ کر نہیں آئی۔([1])
اللہ اکبر! آج کل ہمارے گھروں کے جو حالات ہیں، کون نہیں جانتا *.کچن میں کتنا کتنا کچھ ضائع ہو رہا ہوتا ہے *.روٹی کے ٹکڑے نالیوں میں جا رہے ہوتے ہیں *.کھانا کھایا، برتن میں بچا ہوا سالن سِنک(Sink) میں گِرا دیا جاتا ہے، ایک تَو چکنائی سے پائپ بند ہوتا ہے، وہ خرچہ الگ، اور جو سالن ضائع ہوا، یہ الگ *.دسترخوانوں اور دریوں پر بے دردی کے ساتھ کھانا گِرایا جاتا ہے *.کھانے کے دوران ہڈّیوں کے ساتھ بوٹی اورمَصالحہ برابر صاف نہیں کیا جاتا*.گرم مصالحے کے ساتھ بھی کھانے کے کثیر اَجزا ضائِع کر دیئے جاتے ہیں *.تھالوں میں بچا ہوا تھوڑا سا کھانا اور پِیالوں، پتیلوں میں بچا ہوا شوربا دوبارہ استِعمال کرنے کا اکثر لوگوں کا ذِہن نہیں، اِس طرح کا بہت سارا بچا ہوا کھانا عُمُوما ً کچرا کُونڈی کی نذر کر دیا جاتا ہے۔
یہ سب کچھ گھر میں ہو رہا ہوتا ہے؛ *.گھر کے سربراہ کو خبر تک نہیں ہوتی *.ہوتی بھی ہے تو اتنی مَعْلُومات ہی نہیں کہ اسے بُرا سمجھیں *.بُرا سمجھتے بھی ہوں تو سمجھانے کا طریقہ ایسا سخت ہوتا ہے کہ گھر والے ضِدْ میں آجاتے ہیں۔ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا مبارَک انداز دیکھیے! روٹی کا ٹکڑا خُود اپنے ہاتھ مبارَک سے اُٹھایا، خُود صاف کیا، تناوُل بھی فرما لیا، اب سمجھایا کہ یہ روٹی ہے، اسے ضائع نہیں کیا جائے گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami