Share this link via
Personality Websites!
481352
9611
کو پتا تَو چل گیا کہ کیا کہہ رہے ہیں، مگر رحمتِ دوجہاں صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہیں، آپ نے درگزر فرمایا۔ سیدہ عائشہ صِدِّیقہ طیبہ طاہِرہ رَضِیَ اللہ عنہا قریب ہی تھیں، آپ نے جب غیرمسلموں کی بکواس سُنی تو فرمایا:
وَعَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ
ترجمہ: یعنی تمہیں موت آئے اور لعنت بھی برسے۔
اس پر رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے تربیت کرتے ہوئے فرمایا:
مَهْلًا يَا عَائِشَةُ، اِنَّ اللہ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْاَمْرِ كُلِّهٖ
ترجمہ: اے عائشہ! چھوڑدو...!! (یعنی ایسے سخت جملے نہ کہو) بیشک اللہ پاک ہر معاملے میں نَرْمی کو پسند فرماتا ہے۔([1])
دیکھیے! یہ ایک ماحَوْل اور انداز ہے، پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے نَرْمی کی تعلیم دی اور بتایا کہ یہ ایک ہی معاملہ نہیں بلکہ ہر معاملے میں ہی نَرْمی اِخْتیار کی جائے گی۔
مسلمانوں کی امی جان، مؤمنوں کی امی جان، حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں:ایک مرتبہ سلطانِ دوجہاں، شَہنشاہِ کون و مکاں صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم مکانِ عالی شان میں تشریف لائےتو (زمین پر) روٹی کا ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اسے اُٹھایا،صاف کیا اور تناول فرما کر اِرشَاد فرمایا:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami