Share this link via
Personality Websites!
481350
9611
آواز کچھ پست رکھ، بیشک سب سے بُری آواز گدھے کی آواز ہے۔
دیکھیے! یہ وہ چیزیں ہیں جو گھر سے سیکھی جائیں گی، والدین سکھائیں گے، بات کہاں سے شروع ہوئی؟ عقائد سے۔ حضرت لقمان حکیم رحمۃُ اللہ علیہ نے *.پہلے اپنے بیٹے کو عقائد سکھائے *.پِھر تقویٰ و پرہیزگاری اور اللہ پاک سے ڈرنے کی نصیحت کی *.پِھر نیک اعمال کرتے رہنے کا حکم دیا *.پِھر مشکل وقت میں صبر کرنے کی نصیحت فرمائی *.پِھر عام مَعْمُوْل کے آداب سکھائے، چلنا کیسے ہے؟ لوگوں سے ملنا کیسے ہے؟ آواز کتنی رکھنی ہے؟ لہجوں میں تہذیب کیسے لانی ہے؟
یہ ایک پُورا نِصاب بن گیا نا، یہ نِصَاب وہ ہے جو ہم نے اپنے گھروں میں نافِذ کرنا ہے، خُود سیکھنا بھی ہے، گھر والوں کو سکھانا بھی ہے، خُود اس پر عمل بھی کرنا ہے اور گھر والوں کو اس پر عمل کی ترغیب بھی دِلانی ہے۔
اب ایک خوبصُورت تَرِین آیتِ کریمہ سنیے! سُورۂ فرقان میں نیک لوگوں کے اَوْصاف بیان ہوئے، ان میں اِرْشاد ہوا: نیک لوگ یُوں دُعا کرتے ہیں:
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴)(پارہ:19، سورۂ فُرْقَان :74)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ہمارے ربّ! ہماری بیویوں اور ہماری اولاد سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔
2دُعائیں ہیں: (1):بچوں کی اَمِّی اور بچے دونوں ہی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami