Share this link via
Personality Websites!
481315
9610
کتابوں میں لکھا ہے: کُلَیْب نام کا ایک شخص تھا، کسان تھا، اُس کا کھیت تھا۔ ایک مرتبہ اُس کے پڑوسی کی اُونٹنی اُس کے کھیت میں آ گئی، کُلَیْب نے اس اُونٹنی کو تِیر مارا، اُونٹنی مر گئی۔ اُونٹنی کے مالِک نے انتقام لینے کے لیے کُلَیْب کو قتل کر دیا ، پِھر یہ انتقامی کاروائی یہاں تک بڑھی کہ 2قبیلوں میں 40سال تک جنگ جاری رہی۔([1])
اللہ اکبر! اندازہ لگائیے! یہ ہے انتقامی کاروائی...!! ایک اُونٹنی کے انتقام سے شروع ہونے والی جنگ 40 سال چلی، نسلیں اُس انتقام کی آگ میں جلتی رہیں، بےشُمار جانیں تباہ ہوئیں مگر انتقام کا سلسلہ خَتْم نہ ہوا۔
یہ میں آپ کو عرب کی تاریخ بتا رہا ہوں، جاہلیت کے زمانے میں لوگ اِس قسم کے تھے مگر قربان جائیے! انہی عرب کے بیچ جب مَحْبُوبِ دوجہان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم رحمتِ عالَم بن کر جلوہ فرما ہوئے، انہیں ایسا باکمال و بےمثال بنا دیا کہ حضرت قیس رَضِیَ اللہ عنہ کا اُونٹ نہیں بلکہ سگا بیٹا قتل ہو گیا اور آپ نے کھلے دِل سے قاتِل کو مُعَاف فرما دیا۔
بدخُلْق جو تھے وہ نیک ہوئے، لڑتے تھے ہمیشہ وہ ایک ہوئے
جھگڑے تُو نے آ کر مَیْٹ دئیے، تیری فَہْم و ذکا کا کیا کہنا!
وضاحت:اے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! وہ جو بد اخلاق تھے ، آپ نے انہیں نیک بنا دیا وہ جو ہمیشہ لڑتے تھے ، آپ نے انہیں پیار محبّت ےسے رہنا سکھا دیا، سب جھگڑے آپ کے صدقے ختم ہو گئے۔ سُبْحٰنَ اللہ! ایسوں کو باکما و بے مثال بنا دیا ...!آپ کی لاجواب حکمت و تدبیر کا کیا کہنا..!!
[1]...الکامل فی التاریخ، ذکر ایام العرب فی الجاہلیۃ، ذکر مقتل کلیب...الخ، جلد:1، صفحہ:474و484 خلاصۃً۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami