Share this link via
Personality Websites!
481314
9610
انسانوں کو قتل کردیا۔
حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
لَوْ اَنَّ اَهْلَ السَّمَاءِ وَاَهْلَ الْاَرْضِ اِشْتَرَكُوا فِيْ دَمِ مُؤْمِنٍ لَاَكَبَّهُمُ اللهُ فِي النَّارِ
ترجمہ: اگر زمین و آسمان والے سب مِل کر ایک مؤمن کو قتل کر دیں تو اللہ پاک اُن سب کو اوندھے مُنہ جہنّم میں ڈال دے گا۔([1])
اللہ اکبر! یہ ایک بندۂ مُؤمن کی قیمت ہے، زمین و آسمان والے سب مِل کر ایک بندے کو ناحق قتل کر دیں تو اِس ایک کے بدلے میں سب زمین والوں اور آسمان والوں کو سزا دِی جائے گی۔
غرض؛ ناحق قتل واقعی بہت سَخت تَرِین جُرْم ہے مگر میں جو عرض کرنا چاہ رہا ہوں، وہ صحابئ رسول کا عَمَل مبارَک ہے کہ دیکھیے! حضرت قیس رَضِیَ اللہ عنہ کا سگا جوان بیٹا قتل ہو گیا، برداشت کا عالَم دیکھیے! کچھ بھی واوَیلا نہیں مچایا، کوئی شَور شرابا نہیں، قاتِل نے مُنہ بول کر مُعَافِی مانگی بھی نہیں ہے، اس سے پہلے ہی فرمایا: بیٹا! میں نے تمہیں مُعَاف کیا۔
اس مُعَافی کے ساتھ ساتھ شریعت کا دامن بھی تھام رہے ہیں، فرمایا: بیٹا! جسے تم نے قتل کیا ہے، اس کی ماں کو دِیّت یعنی خُون کا بدلہ بھی دے دو۔ سُبْحٰنَ اللہ! یہ حِلْم اور برداشت ہے۔
اور میں آپ کو مَزے کی بات بتاؤں؛ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی آمد سے پہلے یہی عرب لوگ تھے، جو مَعْمُوْلی باتوں پر جنگیں چھیڑ لیا کرتے تھے؛
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami