Share this link via
Personality Websites!
481312
9610
ہو سکتا ہے، دِلوں میں محبّتیں بڑھ سکتی ہیں مگر جو حیرانی کی بات ہے ، وہ اس سے آگے ہے۔ سنیے!
بیٹے کے قاتِل کو مُعَاف کر دیا
یہ حضرت اَحْنَف بن قَیْس رحمۃُ اللہ علیہ جن کا اپنا حِلْم اتنا اعلیٰ تھا، آپ سے کسی نے پوچھا: آپ نے یہ حِلْم کہاں سے سیکھا؟ اتنی برداشت آپ میں کیسے آگئی؟ فرمایا: یہ صحابئ رسول حضرت قَیْس بن عاصِم رَضِیَ اللہ عنہ کی صحبت کا فیضان ہے۔ آپ انتہائی حِلْم والے تھے، ایک مرتبہ میں نے انہیں دیکھا؛ آپ اپنے گھر کے باہَر تشریف فرما تھے، لوگ آپ کے اِردگرد جمع تھے اور آپ لوگوں کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے، اچانک کچھ لوگ آپ کے پاس حاضِر ہوئے، اُن کے پاس ایک نوجوان کی لاش تھی (یعنی ایک میّت کو اُنہوں نے کندھوں پر اُٹھایا ہوا تھا)۔ ساتھ ہی ایک دوسرا نوجوان تھا، جس کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے۔ اب برداشت کا عالَم دیکھیے گا۔ حضرت قَیْس بن عاصِم رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں۔ لوگوں نے آ کر عرض کیا: حُضُور! یہ جو لاش ہمارے پاس ہے، یہ کسی اور کی نہیں بلکہ آپ کے اپنے بیٹے کی ہے اور یہ شخص جس کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، یہ آپ کا بھتیجا ہے، آپ کے اِس بھتیجے نے، آپ کے جوان بیٹے کو قتل کر دیا ہے۔
حضرت اَحْنف رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضرت قَیْس بن عاصِم رَضِیَ اللہ عنہ نے جب یہ بات سُنی تو ایسا کمال کا حِلْم تھا، ایسی کمال کی قُوّتِ برداشت تھی، آپ اپنی جگہ سے اُٹھے بھی نہیں، جو بات آپ لوگوں کے ساتھ کر رہے تھے (ظاہِر ہے صحابئ رسول ہیں، کوئی حدیثِ پاک سُنا رہے ہوں گے، کوئی دِینی مسئلہ سمجھا رہے ہوں گے تو) آپ نے وہ بات بھی درمیان میں نہیں چھوڑی، پُوری فرمائی۔ پِھر اپنے دوسرے بیٹے کی طرف رُخ کیا، فرمایا: اپنے بھائی کے لیے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami