Share this link via
Personality Websites!
481335
9610
اسٹال لگوانے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں ۔0313-1139278
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِيْ فَقَدْ اَحَبَّنِيْ وَمَنْ اَحَبَّنِيْ كَانَ مَعِيَ فِي الْجَنَّةِیعنی جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اُس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہوگا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
پیر اور جمعرات کا روزہ سنّتِ مصطفےٰ ہے!
پیارے اسلامی بھائیو! پیر اور جمعرات کا روزہ رکھنا سنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمہے۔ حضرت عائِشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں:میرے سرتاج، صاحِبِ مِعراج صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پیر اور جُمعرات کواہتمام کے ساتھ روزہ رکھتے تھے۔ ([2])
ہمیں بھی چاہیے صحت اِجازت دے تو پیر اور جمعرات کا روزہ اِہتمام سے رکھ لیا کریں اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! سنّت پر عمل کے ساتھ ساتھ بےشمار برکتیں نصیب ہوں گیں۔مگر یاد رکھیے!*اگر نفل روزوں کی وجہ سے کام کاج میں سستی آئے تو روزہ رکھنے کی اجازت نہیں * جہاں بھی نفل روزے کے سبب کسی افضل کام میں حَرَج واقع ہوتاہو وہاں روزہ نہ رکھے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami